70سال سے جو رسوائی جھیلتے رہے اب اس سے نجات حاصل کرنی ہے‘ نواز شریف

نواز شریف نہیں انقلاب آیا ہے،ملک اورعوام کیلئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہوں ‘ طیارے میں گفتگو

جمعہ 13 جولائی 2018 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 13 جولائی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 70سال سے جو رسوائی جھیلتے رہے اب اس سے نجات حاصل کرنی ہے،ملک بھر میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور میدان جنگ بنادیا گیا ہے،نواز شریف نہیں انقلاب آیا ہے۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی سے لاہور سفر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اپنے ملک اور اس کی عوام کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہوں ۔

انہوںنے کہا کہ 70سال سے جو رسوائی جھیلتے رہے اس سے نجات حاصل کرنی ہے او رپوری قوم کو اس کے لئے جدوجہد کرنا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن پر امن طریقے سے استقبال کے لئے آرہے تھے لیکن جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑے کر کے ملک کو میدان جنگ بنا دیا گیا۔