نواز شریف اور مریم نواز نے شکست تسلیم کرلی

لیگی قیادت و کارکن ایئرپورٹ پہنچنے میں ناکام ، نواز او ر مریم ’’ ڈی مورال‘‘ ہوگئے، سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی نے بغیر مزاحمت گرفتاری دیدی

جمعہ 13 جولائی 2018 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 13 جولائی 2018ء)کارکنوں اور لیگی قیادت ایئرپورٹ پر نہ پہنچ پانے کے باعث نوازشریف اور مریم نواز ’’ڈی مورال‘‘ ہوگئے، نیب اور اے ایس ایف ٹیم کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کی جانب سے خاموشی سے چل پڑے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نوازشریف کو جب اطلاع ملی کہ لاہوری ان کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ نہیں آسکے اور اس حوالے سے لیگی قیادت بالخصوص میاں شہبازشریف ، حمزہ شہباز سمیت دیگر اہم رہنما بھی پہنچنے میں ناکام رہے تو نوازشریف اور مریم نواز کے حوصلے پست ہو گئے اور انہوں نے مزاحمت کیے بغیر نیب اور اے ایس ایف ٹیم کو گرفتاری دیدی اور سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل کی جانب پہلے تیار ہیلی کاپٹر کی جانب گامزن ہو گئے۔