جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کے قافلے پر بم حملہ‘

4 افراد جاں بحق ‘3 پولیس اہلکاروں سمیت 25زخمی بم اکرم درانی کے قافلے کے ساتھ چلنے والے موٹرسائیکل میں نصیب تھا‘ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں

جمعہ 13 جولائی 2018 12:31

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 13 جولائی 2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ کے پی کے اکرم خان درانی کے قافلے پر بم حملہ‘ حملے میں4 افراد جاں بحق ‘25زخمی ہوگئے جن میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ جمعہ کو پولیس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے اکرم خان درانی کے قافلے پر بم حملہ ہوا ۔

حملے میں4 افراد جاں بحق ‘25زخمی ہوگئے جن میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اکرم خان درانی انتخابی جلسے میں شرکت کے لئے جارہے تھے اکرم درانی این اے 35 سے عمران خان کے مدمقابل ہیں۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔ بم جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی کے قافلے پر موٹرسائیکل میں نصیب تھا ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔ واضح رہے کہ پرائیویٹ گاڑیوں میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے گیٹ بند کردیئے گئے۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وزیر داخلہ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔