بلاول بھٹو کے جہاز کو لاہور ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے سے روک دیا گیا

سول ایوی ایشن نے لاڈلے عمران خان کو جانے دیا ،ْ الیکشن کمیشن نوٹس لے ،ْ ترجمان کا بیان

جمعہ 13 جولائی 2018 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 13 جولائی 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کے ترجمان مصطفی کھوکھر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے جہاز کو لاہور ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے سے روک دیا گیا۔ایک بیان میں ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کہا کہ سول ایوی ایشن نے لاڈلے عمران خان کو جانے دیا اور بلاول بھٹو کو روک دیا،الیکشن کمیشن ان رکاوٹوں کا نوٹس لے اور سول ایوی ایشن کے حکام کے خلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوبلاول بھٹو کے جہاز کو لاہور ایئرپورٹ سے اڑنے سے روک دیا گیا۔ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کہا کہ چیئرمن پی پی پی بلاول بھٹو کو لاہور سے پشاور جانا تھا اس سے پہلے عمران خان کا جہاز جانے دیا گیا۔سول ایوی ایشن نے لاڈلے کو جانے دیا اور بلاول بھٹو کو روک دیا۔نگران حکومت اور انتظامیہ کا رویہ لاڈلے کے ساتھ اور پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مختلف ہے۔الیکشن کمیشن ان رکاوٹوں کا نوٹس لے اور سول ایوی ایشن کے حکام کے خلاف کارروائی کی جائے۔