سپریم کورٹ نے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کی فنڈنگ کیلئے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی

صارفین مسیج میں dam لکھ کر 8000 پر بھیجیں تو ان کی طرف سے مذکورہ فنڈ میں 10 روپے جمع ہو جائینگے، بیان

جمعہ 13 جولائی 2018 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 13 جولائی 2018ء) سپریم کورٹ نے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کی فنڈنگ کیلئے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام دیامربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے ایس ایم ایس کے ذریعے فنڈ دے سکتے ہیں ۔ اس مقصد کیلئے انہیںمسیج میں dam لکھ کر 8000 پر بھیجنا ہوگا اس طرح ان کی طرف سے مذکورہ فنڈ میں 10 روپے جمع ہو جائینگے ۔تصدیق کیلئے موبائل صارفین کو شکریہ کا میسج آئیگا ۔