عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ان کی انتخابی مہم کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے الزامات کی تردید

جمعہ 13 جولائی 2018 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 13 جولائی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ان کی انتخابی مہم کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے الزامات کی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کو انٹرویود یتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ماضی میں جب بھی سیاست دانوں کے احتساب کی کوشش کی گئی، یہ ساتھ مل گئے اور اسے غیر جمہوری اقدام قرار دینے لگے ،ْ اب بھی انتخابات سے قبل دھاندلی کا الزام لگایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں انہیں اپنی فتح کا مکمل یقین ہے،وزیراعظم بنے پر اینٹی کرپشن مہم کے اپنے کا وعدوں کا نمونہ پیش کروںگا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کو غربت کے خاتمے کیلئے چین کی مثال اپنانی چاہیے اور اس سلسلے میں ہم نے چینی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔عمران خان نے کہاکہ امریکی فورسز افغانستان میں جتنا قیام کریں گی سیاسی مصالحت کے مواقع اتنے ہی کم ہوں گے۔