شہریوں کو گدھا کہا ہے ،ْ عمران خان کی نااہلی اور تقاریر دکھانے پر پابندی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

عمران خان کو آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت نااہل قرار دیا جائے ،ْدرخواست گزار کا موقف

جمعہ 13 جولائی 2018 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 13 جولائی 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہلی اور تقاریر دکھانے پر پابندی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نارووال جلسے میں شہریوں کو گدھا کہا ہے ، وہ اپنی تقاریر میں گھٹیا زبان اور تضحیک آمیز کلمات ادا کرتے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عمران خان کی تقاریر لائیو دکھانے پر بھی پابندی عائد کی جائے اور ساتھ ہی عمران خان کو آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔