سعودی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

جمعہ 13 جولائی 2018 12:31

ریاض۔13 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 13 جولائی 2018ء) دہشت گرد تنظیم داعش نے چند روز قبل ایک سعودی سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ حملہ گزشتہ اتوار کو قاسم صوبے میں بریدہ کے علاقے میں کیا گیا تھا، جس میں سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار کے علاوہ ایک غیرملکی بھی مارا گیا تھا۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق داعش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس حملے میں اس کی تین جبگجو مارے گئے تھے۔ تاہم اپنے اس دعوے کی تصدیق کے لیے اس تنظیم کی جانب سے شواہد پیش نہیں کیے گئے ہیں۔