لاہور ائیرپورٹ پر نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے دوران جہاز کے اندر رینجرز اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم

نیب ٹیم نے نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا، تاہم سابق وزیراعظم کا نیب کی گاڑی میں سوار ہونے سے انکار، کارکنوں سے خطاب کرنے پر بضد

جمعہ 13 جولائی 2018 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 13 جولائی 2018ء) لاہور ائیرپورٹ پر نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے دوران جہاز کے اندر رینجرز اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم، نیب ٹیم نے نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا، تاہم سابق وزیراعظم کا نیب کی گاڑی میں سوار ہونے سے انکار، کارکنوں سے خطاب کرنے پر بضد۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈ کرگیا جس کے ساتھ ہی نیب ٹیم نے احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکوگرفتارکرلیا، گرفتاری سے قبل امیگریشن کی تمام کاروائی مکمل کی گئی، نوازشریف اور مریم نوازکواحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزائیں سنارکھی ہیں،،نوازشریف اپنی بیمار اہلیہ کلثوم نوازکے علاج کیلئے لندن میں مقیم تھے،سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نوازکے ہمراہ گرفتاری دینے کیلئے وطن پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پرلینڈ کرگیا ہے۔ انتظامیہ نے نوازشریف کی لاہور آمداوراس تناظر میں ن لیگی کارکنان کے استقبال کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ایئرپورٹ کا کنٹرول رینجرز کے حوالے کردیا گیا تھا۔ جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

ایئرپورٹ کی جانب جانے والے تمام راستوں کوکنٹینرزاور خاردارتاریں لگا کرسیل کیا گیا۔ جبکہ لاہور میں صبح 3بجے سے رات 11بجے تک موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی۔تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔تاہم نوازشریف کی لندن سے براستہ ابوظہبی سے لاہور ایئرپورٹ آمد کے باعث نیب نے ان کی گرفتاری کیلئے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔نیب کی 16رکنی ٹیم نوازشریف اور مریم نوازکی گرفتاری کیلئے لاہور ایئرپورٹ پرپہلے سے ہی موجود تھی۔

نیب ٹیم میں لیڈیز اہلکار اور میڈیکل ٹیم کے لوگ بھی شامل تھے۔تاہم نوازشریف کی اتحاد ایئرلائن فلائٹ ای وائی243 نے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے سوا 9بجے کے قریب لاہور ایئرپورٹ پرلینڈ کیا۔ طیارے میں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز،،ن لیگی رہنمائ اور پاکستانی میڈیا سمیت بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ طیارے کی لینڈنگ کے ساتھ ہی وہاں موجود ڈی جی نیب سلیم شہزاد اورنیب ٹیم نے ان کوگرفتارکرلیا۔

نیب حکام ان کوپہلے سے تیار ہیلی کاپٹرمیں اڈیالہ جیل کی جانب لے گئے۔ وزارت دفاع نے گرفتاری کیلئے نیب ٹیم کواپرن تک جانے کی اجازت دے رکھی تھی۔ واضح رہے احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کوایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ قراردیتے ہوئے 10سال ، ان کی صاحبزادی مریم نوازکو7سال اور ان کے داماد کیپٹن رصفدر کو1سال کی قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

تاہم نیب نے کچھ روز قبل کیپٹن رصفدر کوگرفتار کرلیا تھا۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کیلئے ن لیگ نے بھرپور استقبال کرنے کا اعلان کیا۔ نوازشریف کے استقبال کیلئے ن لیگی کارکنان کے قافلے پنجاب بھر سے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں۔اس کے ساتھ ہی پنجاب حکومت اور انتظامیہ متحر ک ہوگئی۔انتظامیہ اور پولیس نے متعدد مقامات پرکارکنان کوروک لیا گیا ہے۔