جہلم کے فلاپ سیاسی شو نے عمران خان کا مزاج برہم کردیا

الیکشن نہ جیتے تو پارٹی عہدہ چھوڑنا پڑے گا،عمران خان نے فواد چوہدری کی کلاس لے لی

جمعرات 19 جولائی 2018 20:38

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2018ء):جہلم کے فلاپ سیاسی شو نے عمران خان کا مزاج برہم کردیا۔
الیکشن نہ جیتے تو پارٹی عہدہ چھوڑنا پڑے گا،عمران خان نے فواد چوہدری کی کلاس لے لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز جہلم میں فلاپ پاور شو کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جہلم میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی رہی۔

جلسے میں موجود خالی کرسیوں نے مقامی قیادت کے لیے نئی پریشانی کھڑی کردی۔
 ۔
واضح ہو کہ جہلم پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا آبائی علاقہ ہے اور انکے عالقے میں فلاپ شو تحریک انصاف کے لیے درد سر بھی بن سکتا ہے لیکن ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوئی اس سے پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف کے جہلم میں منعقدہ جلسے کچھ خاص پذیرائی حاصل نہ کرپائے۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ تحریک انصاف کی غیر مقبولیت نہیں بلکہ مقامی قیادت کے آپسی اختلافات ہیں۔پے در پے سیاسی شو ناکام ہو نے کے بعد کپتان بھی فواد چوہدری پر پھٹ پڑے ۔کل کے ناکام جلسےنے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا مزاج برہم کردیا۔عمران خان نے فواد چوہدری کی کلاس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر مقامی قیادت کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔عمران خان نے فواد چوہدری کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوادچوہدری الیکشن نہ جیت پائے تو انہیں پارٹی عہدے کو خیرباد کہنا ہوگا۔یاد رہے کہ فواد چوہدری پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی حیثیت سے تنظیمی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔