بھارت دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے،
نئی دہلی میں ’فری بلوچستان دفتر ‘ کا قیام پاکستان کے خلاف بھارت کے ناپاک عزائم کی عکاسی ہے،کلبھوشن یادیو بارے پاکستان کا کیس مضبوط ہے ، بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ شیئر کریںگے،اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے ہیومن رائٹس کونسل کی رپورٹ کی توثیق پاکستانی خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی کامیابی ہے، عام انتخابات وقت پر ہوںگے، ترجمان دفتر خارجہ
جمعرات 19 جولائی 2018 18:48
(جاری ہے)
بھارتی میزائل پروگرام سے خطے امن و استحکام کو خطرات ہیں جبکہ نئی دہلی کی دفاعی تیاریوں سے خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہوگی۔
پاکستان اپنے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو کیس سے متعلق ایک سوال کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کلبھوش کا کیس خود عالمی عدالت انصاف لے گیا،پہلے بھارت کو جواب دینے کا موقع دیا گیا۔اس کے بعد پاکستان نے جواب الجواب جمع کرایا۔رواں ماہ پاکستان نے بھارت جواب الجواب کا حتمی جمع کرا یا ہے۔تاہم ہمارے تمام الزامات کا کوئی جواب نہیں سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نہیں بتا سکا کہ کلبھوشن کے پاس حسین مبارک نام سے پاسپورٹ کہاں سے آیا ، اگر وہ پاسپورٹ جعلی تھا تو کلبھوشن نے اس پر17 مرتبہ سفر کیسے کیا ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے نئی دہلی میں حال ہی میں’فری بلوچستان ہاوس‘کے افتتاح ست متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے زمہ دار رکن کی حیثیت سے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔اس قسم کے دفاتر کھولنا پاکستان کیخلاف بھارت کے باپاک عزائم کی عکاسی کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت ایک حقیقت ہے،کلبھوش یادیو کاکیس پاکستان کیخلاف جاسوسی اور دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کے منافی اور خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔ترجمان نے بھارت میں یورینیم کی چوری کی اطلاعات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں عالمی برادری سیاسی اور تجارتی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے نیوکلیئر سیکورٹی سے متعلق تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کریگی۔کشمیر سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے ہیومن رائٹس کونسل کی رپورٹ کی توثیق پاکستانی خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ہالینڈ میں کارٹون مقابلے سے متعلق ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اس لسلے میں تمام سطح پر احتجاج کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے ڈث مصنف کیخلاف مسلم ممالک کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی غرض سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایک خط بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے ہی پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکاراد کرایا ہے جبکہ یورپین یونین کے سفیر کو بھی اپنی تشویش کا آغاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے پر زمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔افغانستان سے متعلق ایک سوال کا جاوب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں تنازعہ کا فوجی حل ناکام ہو چکا ہے اس سے سے افغان عوام کے مصائب میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پالیسی میں تبدیلی،تمام فریقوں کی جانب سے تشدد سے کنارہ کشی اور مصالحت سے ہی افغان عوام کی تکالیف کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 19 جولائی 2018 کی مزید خبریں
-
انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے معاونت کریں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
-
پشاور ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو کو بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں ہونے والی مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا حکم دیدیا
-
ہمارا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں،ہم صرف الیکشن کمیشن کی ہدایت پر امن وامان کی صورتحال بہتر رکھنے کیلئے کام کر رہے ڈی جی آئی ایس پی آر کا سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو جواب
-
شریف برادران ملک کو جس نہج پر چھوڑ کر گئے ہیں اب آ کر کیا کرینگے ، یہ کچھ نہیں کر سکتے‘ عمران خان
-
پیپلزپارٹی کیخلاف ہمیشہ اتحاد بنے ،ْ ہم لڑتے رہے، کمزور جمہوریت بھی مضبوط آمریت سے بہتر ہے ،ْبلاول بھٹو زر داری
-
نوازشریف اور مریم نواز کو آئندہ ایک ماہ تک اڈیالہ جیل سے نہ نکالنے فیصلہ
-
نواز شریف واپسی پر لیگی ریلی میں لاکھوں نہیں 10ہزار لوگ تھے اس لئے راستہ نہیں روکا ، حسن عسکری
-
فاروق ستار کو نااہل قرار دینے سے متعلق الیکشن کمیشن کو 30 جولائی تک جواب دینے کا حکم
-
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیخلاف درخواست واپس لینے پر خارج
-
ہمیں ووٹ دینے سے انکار کیوں کیا،لیگی رہنما کے بیٹوں نے ووٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
-
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،مولانا فضل الرحمن، سردار ایاز صادق اور پرویز خٹک کو نوٹسز جاری
-
سپریم کورٹ ، آزاد امیدوار شیخ وقاص اکرم کو این اے 115 جھنگ سے الیکشن لڑنے کی اجازت
-
سپریم کورٹ ،حلقہ این اے 149 سے پی ٹی آئی کے امیدوار رائے حسن نواز تاحیات نااہل قرار
-
شہباز شریف مصالحت کاشکار، ن لیگ کی سینئر قیادت اور کارکنان کو تحفظات
-
ایم کیو ایم کے سابق سنیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی کی شہباز شریف سے ملاقات
-
مولانا فضل الرحمن کیخلاف شکایات پر4ہزار سے زائد بینرز اور پینافلیکس اتار دیئے گئے
-
24سال نواز شریف سے وفاداری نبھائی اور عوام کی خدمت کی ہے ،چوہدری نثار
-
پیپلز پارٹی سے اتحاد کے بجائے ہم اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کریں گے، عمران خان
-
پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کی لہر آچکی ہے، عمر کوٹ جسلہ ایک تاریخ رقم کر چکا ہے، شاہ محمود قریشی
-
افغان صدر اشرف غنی کا غلام احمد بلور کو ٹیلی فون، ہارون بلور کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
احسن اقبال نے کرپشن کے الزامات پر پی ٹی آئی کے امیدوار ابرار الحق کو ایک ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا
-
ن لیگ کے اہم ترین رہنما اور انتخابی امیدوار کو گرفتار کرلیا گیا
-
سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 146 سے میاں محمد امجد جوئیہ اور پی پی 111 سے خواجہ محمد اسلام کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی
-
عمران خان اور شاہد خاقان عباسی دہشتگردوں کے نشانے پر آگئے
-
ملک کے ہر غریب گھرانے کو ماہانہ 50 ہزار روپے دینے کا اعلان
-
40 سال تک ایک دوسرے کی جانی دشمن بنی رہنے والی 2 سیاسی جماعتوں نے دشمنی ختم کرکے انتخابی اتحاد قائم کرلیا
-
عمران سیاست سے ریٹائر ہوکر کھیلوں کی کوچنگ کریں،بختاور بھٹو کا مشورہ
-
گستاخانہ خاکے، ہالینڈ اور یورپی یونین کی سفیروں کی طلبی ، پاکستان وزارت خارجہ کا شدید احتجاج
-
انتخابات سے چند روز قبل پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کو نااہل قرار دے دیا گیا
-
الیکشن سے کچھ دن پہلے صورتحال واضح ہو گئی
-
انتخابی ڈیوٹی نہ دینے والے کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا
-
اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات
-
مخالفین کیخلاف غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر الیکشن کمیشن کا ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ
-
عام انتخابات کے دن کو مدنظر رکھتے ہوئے عظیم تر کوششوں، چوکس و چوکنا رہنے اور رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ پولنگ کا عمل احسن اور پرامن انداز میں مکمل ہو،
-
الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپروں کے انتخابی نتائج کو جعلی قرار دیدیا
-
اڈیالہ جیل حکام نے سابق وزیراعظم کی نقل وحرکت محدود کردی
-
امیرمقام نے نیب میں حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست جمع کرادی
-
نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ن لیگ پنجاب میں کم بیک کرنے میں کامیاب
-
جہلم کے فلاپ سیاسی شو نے عمران خان کا مزاج برہم کردیا
-
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مبینہ حملے سے بال بال بچ گئے
-
سوئٹزر لینڈ سے زرداری کی مبینہ ملکیتی 60ملین ڈالر واپس لانے کیلئے نگران حکومت سرگرم
-
ہالینڈ کے سفیر آر ڈی اوس براکن کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا
-
برطانیہ نے بھی شریف خاندان کی لندن میں اربوں ڈالر مالیت کی جائیدادوں کی تحقیقات شروع کردیں
-
پاور کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں 70پیسہ فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا،رپورٹ
-
بھارت دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے،
-
پولٹری، ڈیری اور لائیو سٹاک کے شعبہ میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے،
-
سعودی عرب میں امراض چشم کا ماہر ڈاکٹر اچانک نابیناہوگیا،اسپتال داخل
-
درمیانی عمر میں موٹاپا نہ صرف جسم کے لئے بلکہ دماغ کے لئے بھی نقصان دہ ہوتا ہے ،ماہرین
-
بھارت نے کشمیر میں 30پاکستانی اور سعودی چینلز پر پابندی عائد کروادی
-
ورلڈ کپ کا اصل حقدار فرانس نہیں افریقہ ہے،وینزویلن صدر نکولس مادورو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.