وطن واپس جانے سے انکار کرنے والے روہنگیا اور بنگلہ دیشی مسلمانوں کو گولی مار دینی چاہیے،راجا سنگھ

بدھ 1 اگست 2018 13:38

حیدرآباد ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما اور ریاست تلنگانہ کے رکن اسمبلی راجا سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت میں مقیم روہنگیا اور بنگلہ دیشی مسلمانوں کا وطن واپس جانا ضروری ہے، وطن واپس جانے سے انکار کرنے والے روہنگیا اور بنگلہ دیشی مسلمانوں کو گولی مار دینی چاہیے، بھارت کے لئے ان کیڑے مکوڑوں کو اپنے ہاں رکھنا ضروری نہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حیدر آباد میں کئی روہنگیا مسلمان غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اسمبلی کے کئی مسلم ارکان جن کا تعلق پرانے حیدر آباد شہر اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین سے ہے روہنگیا مسلمانوں کی مالی امداد کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ راجا سنگھ قبل ازیں ایک اور بیان میں کہہ چکے ہیں کہ بھارت میں گائے کے زبیحہ پر پابندی تک مسلمانوں پر گائو رکھشکوں کا تشدد جاری رہے گا۔