متعدد ٹرینوں کے کرایوں میں 50فیصد تک کمی کے پیکج میں مزید تین ماہ کی توسیع

بدھ 1 اگست 2018 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء)پاکستان ریلوے نے متعدد ٹرینوں کے کرایوں میں 50فیصد تک کمی کے پیکج میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ۔رعائتی پیکج میں توسیع کی منظوری چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر نے دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

ریلوے نے جعفر ایکسپریس،عوام ایکسپریس ،خیبرمیل،تیز گام اور لاہور۔راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کاروں کے کرایوں سمیت مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں رواں برس جنوری میں 50فیصد تک کمی کا اعلان کیا تھا۔ رعائتی پیکج ان ٹرینوں کے اے سی سلیپر ، اے سی بزنس ، اے سی سٹینڈرڈ اوراکانومی سمیت مختلف کلاسز کے لئے ہے اس رعائتی پیکج کی مدت میں 31اکتوبر 2018تک توسیع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :