ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کریں گے، وزیراعظم گیلانی،سوئس مقدمات کے حوالے سے آئین اور قانون کے مطابق قدم اٹھایا جائیگا، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے نواز شریف کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،عوامی مسائل سے آگاہ ہیں، آمدہ بجٹ میں محروم طبقوں کو ریلیف دیا جائیگا، گڈ گورننس کیلئے اداروں کا باہمی رابطہ انتہائی ضروری ہے،کسی ملک کی سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال برداشت نہیں کرینگے، وزیر دفاع اور ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات اور لاہور ایکسپو سنٹر میں خطاب

ہفتہ 22 مئی 2010 20:41

اسلام آباد، لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی۔2010ء) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے، چیف جسٹس کو فون کر کے بتا دیا ہے کہ حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کریں گے، سوئس مقدمات کے حوالے سے آئین اور قانون کے مطابق قدم اٹھایا جائے گا، عوامی مسائل سے آگاہ ہیں، آمدہ بجٹ میں محروم طبقوں کو ریلیف دیا جائے گا، خطے کی سیکورٹی صورتحال سے باخبر ہیں، ملکی دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کے کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار، متحدہ کے اراکین اسمبلی کے وفد اور وزیر دفاع احمد مختار سے الگ الگ ملاقاتوں اور لاہور میں ایکسپو سنٹر میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے نواز شریف کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، پارلیمنٹ اور عدلیہ ارتقاء کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ وزیر دفاع سے ملاقات کے دوران وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ حکومت عسکری افواج کی ضروریات کو ہر صورت پورا کرے گی  پاک فوج کسی بھی بیرونی اور اندرونی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہے، پوری دنیا میں امن کے خواہاں ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں شدت پسندی کے خلاف جنگ میں اپنے داخلی امن اور معیشت کے نقصان کی صورت میں جتنی بڑی قیمت پاکستان نے ادا کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔

عالمی طاقتوں کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی قربانیوں کا احساس ہے ۔ اس دوران وزیراعظم گیلانی نے عزم نو فوجی مشقوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام فورسز پیشہ وارانہ لحاظ سے زبردست اہلیت کی حامل ہیں اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔ دریں اثناء وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے وزیراعظم گیلانی کو ملک کی مجموعی دفاعی صورتحال ملکی افواج کے معاملات اور ضروریات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

وزیر دفاع نے وزیر اعظم گیلانی کو اپنی وزارت کے امور بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی ۔ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے ، صحت کی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور محروم اور دور افتادہ علاقوں کی فلاح اور ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، تمام علاقوں کی یکساں تعمیر و ترقی کیلئے منتخب نمائندوں کو بلاتفریق فنڈز جاری کئے جائیں گے، ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے حوالے سے تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ سے جلد ملاقات کروں گا۔

اس موقع پر وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے منتخب نمائندوں سے ملاقاتوں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، عوامی نمائندے اپنے علاقوں کے مسائل سے حکومت کو آگاہ کریں اور تجاویز دیں، منتخب نمائندوں سے ملاقاتوں کے ذریعے عوام کے مسائل سے بہتر آگاہی حاصل ہو رہی ہے۔ قومی پالیسی پر عملدرآمد کیلئے منتخب نمائندے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

وزیراعظم گیلانی نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ حکومت تمام علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے مساوی سطح پر اقدامات عمل میں لائے گی اور فنڈز کے اجراء میں پسند و ناپسند کی بجائے برابری کے اصول کو مدنظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک کو درپیش معاشی چیلنج سے نمٹنے کیلئے آمدنی کے نئے ذرائع تلاش کر رہی ہے اس حوالے سے منتخب نمائندوں کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائیگا۔

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوری قوتوں کی فتح ہے، حکومت تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، مفاہمتی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو جمہوری پاکستان کی مضبوطی کیلئے صبر و تحمل کے کلچر کو عام کرنا ہو گا۔ ایک دوسرے کو برداشت کر کے ہی ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو تمام وسائل سے مالامال کیا ہے اب ضرورت صرف نیک نیتی سے ان وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی وسائل کا رخ عوامی فلاح کی طرف موڑ دیں گے۔ دور افتادہ اور محروم علاقوں کو ترجیح بنیادوں پر پیکج دیں گے تاکہ محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد کراچی کا دورہ کر کے تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لوں گا۔ اس موقع پر وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کرنے والے ایم کیو ایم اراکین اسمبلی نے اپنی طرف سے وزیراعظم کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی فلاح کیلئے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ ہم نے کبھی اپنی سرزمین دوسرے کیخلاف استعمال ہونے نہیں دیا اور نہ ہی کسی دوسرے سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کی اجازت دیں گے۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں ایم کیو ایم کے کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار، متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی سید طیب حسین، صلاح الدین، وسیم اختر، خواجہ سہیل منصور، اقبال قادری، شیخ صلاح الدین، صفیان یوسف، کشور زہرہ، عبدالرشید گوندل، فوزیہ اعجاز نے ملاقات کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی