پاکستانی حکومت پولیو کی خلاف جنگ لڑ رہی ہے،

پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کریں گے پاکستان ماضی کے مقابلے میں اب بہت محفوظ ملک ہے، یہاں آکر بہت خوشی ہوئی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس ملک سے پولیو کے خاتمہ کے کئے زندگیاں قربان کرنے والے پولیو ورکز کو خراج عقیدت پیش کیا

منگل 18 فروری 2020 14:31

پاکستانی حکومت پولیو کی خلاف جنگ لڑ رہی ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت پولیو کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کریں گے، پاکستان ماضی کے مقابلے میں اب بہت محفوظ ملک ہے، یہاں آکر بہت خوشی ہوئی۔ ان خیالات کا اظہارانہو ں نے منگل کو کنڈر گارٹن سکول ڈیفنس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کے دوران خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، صو بائی سیکر ٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس و ممبران اقوام متحدہ ، ڈائریکٹر ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم بریگیڈیئر (ر ) راحیل اشرف موجود تھے ۔انتونیو گوتریس نے کہاکہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کریں گے ،آپ کی محبت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ملک سے پولیو کے مرض کا خاتمہ ضروری ہے، میں یکجہتی کے اظہار کے لئے پاکستان آیا ہوں، ہماری پہلی ترجیح ہے کہ پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت پولیو کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، میں پوری دنیا کے لیڈروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سب مل کر پولیو کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان ماضی کے مقابلے میں اب بہت محفوظ ملک ہے، میں ان پولیو ورکر کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہوں گا جنہوں نے پولیو کو ختم کرنے کیلئے اپنی زندگیاں قربان کیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں پنجاب حکومت کی طرف سے آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں کہ آپ پاکستان آئے، حکومت پولیو کے خاتمہ کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، انشاء اللہ پاکستان بہت جلد پولیو فری ملک بن جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان پولیو کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 45000 ورکرز نے پنجاب میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں حصہ لیا۔

ہم نے ڈور ٹو ڈور کے علاوہ ویکسیئن سینٹرز بھی بنائے ہیں۔ بس سٹینڈز اور ریلوے سٹیشن پربھی بچوں کو قطرے پلائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ہم پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ عوام کو صحت کے شعبے میں سہولیات پیدا کرنا وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے 72لاکھ خاندانوں کے چار کروڑ افراد کو مفت علاج و معالجہ کی سہولت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بچوں کی صحت کو محفوظ بنانے کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا وزیر اعلی ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سکریننگ پروگرام کا آغاز بھی کیا جاچکا ہے۔کنڈر گارٹن سکول کے دورہ کے موقع پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے ۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی کنڈر گارٹن سکول آمد پر بچوں نے بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر کے روایتی لباس میں ان کا استقبال کیا۔ سکول کے بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی