پاکستان میں کورونا مریضوں کی عمریں 21 سے 30 سال کے درمیان ہیں: ڈاکٹر ظفر مرزا

مریضوں میں 64 فیصد مرد اور 26 فیصد خواتین شامل ہیں، 93فیصد مریض بیرونِ ممالک سے آئے: وزیرِ صحت

بدھ 25 مارچ 2020 20:57

پاکستان میں کورونا مریضوں کی عمریں 21 سے 30 سال کے درمیان ہیں: ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25مارچ2020ء) وزیرِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں موجود کورونا کے مریضوں کے حوالے سے تشویشناک خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے زیادہ تر مریضوں کی عمریں 21 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا مریضوں میں 64 فیصد مرد اور 26 فیصد خواتین شامل ہیں جبکہ پاکستان میں 93 فیصد مریض بیرونِ ممالک سے آئے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوکے ہیں جبکہ 21 تاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نت کہا ہے کہ سندھ میں 413، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 117 اور کے پی کےمیں 80، گلگت بلتستان میں81 ،اسلام آباد میں 20 ،آزاد کشمیر میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے 5 لاکھ این95 ماسک موصول ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے جبکہ 1 ہزار سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے متاثر ہو چکے ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ اسی وجہ سے ملک کے چاروں صوبوں میںمکمل لاک ڈاؤن کر دیاگیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیا جا سکے۔ حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہو گا ورنہ اگر حالات مزید سنجیدہ ہو گئےتو ہمیں کرفیو کی جانب بھی جانا ہو گا ۔مکمل لاک ڈاؤں کے بعد بھی دیکھا گیا ہے کہ اکثر افراداس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئیں ہیں جس کے بعد ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی