دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر ضروری اور ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہی:صدر ایف پی سی سی آئی ،عاطف اکرام شیخ
بدھ 17 اپریل 2024 20:48
(جاری ہے)
لہذا،آنے والے کچھ ہفتوں میں روپے کی قدر بڑی حد تک مستحکم رہے گی۔ مزید یہ کہ سعودی عرب نے ہمار ے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں موجودہ3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر تک لے جایا جائے تاکہ پاکستان کو اس کی معاشی مشکلات سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں غیر ضروری طور پر اضافہ کیا گیا ہی؛ جس کا اطلاق 16 اپریل سے ہوا ہے جہاں پیٹرول کی قیمت میں 4.53 روپے فی لیٹر اضافہ ہو اہے اورپیٹرول کی قیمت 293.94 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.14 روپے فی لیٹر اضافے سے اس کی قیمت 290.38 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ مزید برآں، صرف دو ہفتے قبل بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں یکم اپریل سے 9.66 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے تو جہ دلائی کہ دو ہفتوں میں مجموعی طور پر حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے بیان کیے گئے عوامل کی بنا پر حکومت تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والے معمولی اتار چڑھاؤ کو جذب کرنے کی صلاحیت اور وجوہات رکھتی تھی اور پیٹرول کی وجہ سے تمام ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے بچا جا سکتا تھا اور ملک میں مہنگائی کے دباؤ کو بڑھانے والے عوامل کو نکیل ڈالی جا سکتی تھی۔عاطف اکرام شیخ نے نوٹ کیا کہ ممتاز ماہرین اقتصادیات اس بات پر متفق ہیں کہ حقیقی موثر شرح مبادلہ (REER) کے مقابلے میں روپیہ اب بھی اپنی اصل قدر سے کم ہے اور اگر ملک کی ایکسٹرنل فنانسنگ میں جاری سازگار پیش رفت اور مثبت اشاریے برقرار رہے تو روپیہ مستحکم رہے گا ۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی پر پاکستان کی پوری کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کی طرف سے زبردست دباؤ ہے کہ حکومت کو پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے نقصانات اور اثرات کا احساس دلایا جائی؛جو کہ کاروبار کرنے کی لاگت کو نا قابل برداشت بنا رہی ہیں۔عاطف اکرام شیخ نے وضاحت کی کہ اپیکس باڈی نے حکومت کو متعدد بار پہلے بھی متنبہ کیا ہے کہ انہیں روسی خام تیل کی درآمد میں حائل ابتدائی روکاوٹوں یعنی تیل کے کارگو کو سنبھالنے میں مسائل؛ تیل کی ادائیگیوں کے طریقہ کار کو طے کرنے اور ریفائننگ کے عمل میں ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔ بصورت دیگر، ہمارے پاس اب تک زیادہ روسی خام تیل کی سپلا ئی موجود ہوتی؛ جو کہ آج بین الاقوامی منڈیوں کے مقابلے میں 30سی35 فیصد تک سستا ہے۔سنیئر نائب صدرثاقب فیاض مگوں نے ایف پی سی سی آئی کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی افراط زر کم ہو کر 12.8 فیصد پر آ گیا ہے اور مارچ 2024 کے مہینے میں مجموعی افراط زر 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہی؛ جوکہ 22 ماہ کے عرصے میں سب سے کم ہے اور افراط زر کی رفتار واضح طور پر آنے والے مہینوں کے لیے نیچے کی طرف جاتا ہوا رجحان دکھا رہی ہے۔لہذا، پالیسی شرح کو جلد از جلد کم کرنا ناگزیر ہے اور برآمد کنندگان کو علاقائی طور پر مسابقتی ایکسپورٹ فنانس اسکیم (EFS) اور طویل مدتی مالیاتی سہولت کی پیشکش کی جانی چاہیے۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر