خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار‘ قطر کی مارکیٹ سب سے زیادہ متاثرہوئی

سعودی عرب‘بحرین‘کویت‘عمان اور مصرسمیت عرب ممالک کی مارکیٹس میں مندی‘ متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ مصنوعی طریقے سے کو متوازن رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ زیادہ دیر تک ممکن نہیں اور متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ گرنے سے دنیا بھر میں اس کے اثرات مرتب ہونگے .ماہرین

اتوار 26 مئی 2024 22:47

خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار‘ قطر کی مارکیٹ سب سے زیادہ متاثرہوئی
دوبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مئی۔2024 ) خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار رہیں سب سے زیادہ قطر کی اسٹاک مارکیٹ متاثرہوئی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا یہ سلسلہ امریکی فیڈرل ریزرو پالیسی مٹنگ کے سخت منٹس اور لچکدار اعداد و شمار کے بعد شرح سود میں کمی سے متعلق امکانات کم ہونے کے پیش نظر دیکھنے میں آیا ہے. مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مندی کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہونگے قطری بینچ مارک انڈیکس تیسرے دن نیچے رہا اور یہ 1اعشاریہ7 فیصد گر کر 9ہزارا396 پوائنٹس پر آگیا ہے جو کہ تقریباً سات مہینوں میں کم ترین سطح ہے جبکہ تمام شعبوں میں مندی دیکھی گئی .

(جاری ہے)

قطر کے صنعتی شعبوں میں 1اعشاریہ3 فیصد اور قطر نیشنل بینک، جو خطے کا سب سے بڑا قرض دہندہ ہے، میں 2اعشاریہ2 فیصد کمی واقع ہوئی سعودی عرب کا بینچ مارک انڈیکس 1اعشاریہ2 فیصد گر کر 11ہزار851 پوائنٹس پر بند ہوا اور تمام شعبے منفی زون میں رہے یہ سعودی بینچ مارک انڈیکس کی چار ماہ میں سب سے کم ترین سطح ہے دنیا کا سب سے بڑا اسلامی قرض دینے والا الراجحی بینک 1اعشاریہ4 فیصد اور سعودی آرامکو کے حصص 1 اعشاریہ 7 فیصد تک گرگئے.

سعودی عرب، تیل کی بڑی کمپنی آرامکوجون میں اربوں ڈالر کے حصص کی فروخت کا منصوبہ بنا رہی ہے تاہم، کویت آئل کمپنی کی جانب سے 645 ملین ڈالر کا معاہدہ ملنے کے بعد اڈیز ہولڈنگ میں 1اعشاریہ8 فیصد اضافہ ہوا پچھلے کاروباری ہفتے کے اختتام پرامریکہ کے مضبوط معاشی اعداد و شمار نے مئی میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کو ظاہر کیا اور بدھ کے روز جاری ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے کے سخت منٹس نے تاجروں کو اس سال شرح میں کمی کے اپنے اندازے واپس کرنے پر مجبور کیا.

زیادہ تر خلیجی کرنسیوں کا حساب ڈالر سے لگایا جاتا ہے اور کسی بھی امریکی مالیاتی پالیسی میں تبدیلی عام طور پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی طرف سے کی جاتی ہے خلیج سے باہر مصر کے بلیو چپ انڈیکس میں 1اعشاریہ2 فیصد کا اضافہ ہوا جس میں ایسٹرن کمپنی کے 2اعشاریہ9 فیصد اور مدینیٹ مصرمیں 4اعشاریہ3 فیصد اضافے کے ساتھ زیادہ تر شعبوں میں فائدہ ہوا .

ڈویلپر نے اپنی پہلی سہ ماہی کے خالص منافع میں 286 فیصد اضافہ کیا دریں اثنا مصر کے مرکزی بینک نے جمعرات کو سود کی شرحوں کو مستحکم رکھا مرکزی بینک کا کہناہے کہ کہ اقتصادی ترقی کی رفتار سست تھی، نان فوڈ انفلیشن میں اضافے نے غذائی افراط زر میں مسلسل کمی کو پورا کیا ہے جمعرات کو سعودی عرب کا انڈیکس 1اعشاریہ2 فیصد گر کر 11ہزار851 پوائنٹس پر آگیا.

کویت کا انڈیکس 7ہزار783 پوائنٹس کی ہموار سطح پر بند ہوا قطرکی مارکیٹ 1اعشاریہ7 فیصد گر کر 9ہزار396 پوائنٹس پر آگیا مصری انڈیکس 1اعشاریہ2 فیصد بڑھ کر 27ہزار539 پر پہنچ گیا بحرین کا انڈیکس 2ہزار20 پوائنٹس کی ہموار سطح پر بند ہوا جبکہ عمان کا انڈیکس اعشاریہ1 فیصد بڑھ کر 4ہزار806 پر آگیا. ماہرین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ مصنوعی طریقے سے کو متوازن رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ زیادہ دیر تک ممکن نہیں اور متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ گرنے سے دنیا بھر میں اس کے اثرات مرتب ہونگے دوسری جانب چین کی شرح نمو تمام ترکوششوں کے باوجود بڑھ نہیں رہی کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اگرچہ دنیا میں سب سے بڑا معاشی فائدہ چین کو ہوا مگر اس کی عالمی تجارت اس دوران شدیدمتاثر ہوئی جس کے اثرات ابھی تک چینی معیشت پر ہیں چینی شہریوں کی قوت خرید کم ہونے سے چین کا سب سے بڑا شعبہ رئیل اسٹیٹ مسلسل زوال کا شکار ہے اور چین کی سب سے بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی ”ایورگرینڈ“گروپ کے دیوالیہ ہونے کے بعد سے یہ شعبہ زوال کا شکار ہے.

Browse Latest Health News in Urdu

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ