Open Menu

Monthly Gemini Horoscope in Urdu 2024 - Love Life, Career & Future

If you are a Gemini, you can easily find Gemini Horoscope in Urdu. You can find information like Monthly Gemini Horoscope in Urdu, love, profession, health, lucky color, and stone. We provide Gemini Monthly horoscope for extended predictions.

Monthly Gemini Horoscope In Urdu 2024 - Love Life, Career & Future

برج جوزا کا مہینہ کیسا گزرے گا

جن رجحانات کے بارے میں ہم نے گزشتہ ماہ کے عنوان کے تحت لکھا تھا، ان میں سے کئی ایک اب بھی جاری ہیں ۔ کریئراور محبت آپ کی توجہ کے مرکزی نکات ہیں۔ مریخ اب بھی آپ کے دسویں یعنی کریئر کے گھر میں موجود ہے۔ تاہم آپ کا کریئر کا سیارہ نپ چون 25 کو الٹی چال سے نکل آیا تھا۔ اب کریئر کے حوالے سے آپ کا ذہن صاف ہو گیا ہے اور آپ بہتر فیصلے کر سکتے ہیں۔ اس ماہ مری نپ چون ے ساتھ مل کر سفر کرے گا اور 5 سے 7 تاریخ تک دونوں متصل ہوں گے۔ اس سے کریئر میں خوب ہماہمی کی نشاندی ہوتی ہے جس کا ذکر ہم نے گزشتہ ماہ بھی کیا تھا۔ کامیابی دلیری اور جارح مزاجی کی بدولت حاصل ہوگی۔ نپ چون اکیلا ہو تو بڑا خاموش اور سست معلوم ہوتا ہے لیکن مریخ کاساتھ اسے گویا نیند سے جگا دیتا ہے ۔اس نظر سے دوستوں کی کامیابی اور ان کی طرف سے ملنے والی اعانت کی بھی نشاندہی ہوتی ہے۔ آن لائن سرگرمیاں اور ٹیکنالوجی میں مہارت بھی کریئر کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ 20 اور 21 تاریخ کو زہرہ کی طرف سے نپ چون کو ملنے والی سعد نظرات آپ کے لئے مزید ترقی لائیں گی۔ آپکی زندگی میں شامل بچے بھی کامیاب ہور ہے ہیں اور آپکے کریئر کی معاونت کر رہے ہیں ۔ 22 کے صحت کے حالات توجہ کے متقاضی ہو گئے تھے۔ اس ماہ کی 21 تاریخ تک یہی صورتِ حال رہے گی۔ اپنی نیند ضرور پوری کریں ۔ خود کو حد سے زیادہ نہ تھکائیں اور سالانہ رپورٹ میں دیئے گئے مشوروں پر عمل کرنا جاری رکھیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ آپکا چھٹا یعنی صحت کا گھر اس معمول سے زیادہ قوت میں ہے۔ عطارد 13 تاریخ تک یہاں رہے گا اور 2 تاریخ ے بعد زہرہ بھی یہاں آجائیگا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ اپنی صحت پر توجہ دینگے ۔ معاملاتِ محبت اس ماہ بھی شاندار انداز میں چلتے رہیں گے۔ محبت اور معاشرت کا سالانہ دورِ عروج اس ماہ کی 21 تاریخ تک جاری رہیگا۔ عطارد 13 تاریخ کو ایک مرتبہ پھر آپکے محبت کے گھر میں داخل ہو جائیگا۔ آپ کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا اور محبت میں قسمت آپ کا ساتھ دے گی۔
Read Today Gemini Horoscope in Urdu Read Weekly Gemini Horoscope in Urdu
Read Gemini Lucky Stones In Urdu

Information About Your Star Gemini In Urdu

Read More About Your Zodiac Sign Gemini