Open Menu

Monthly Libra Horoscope in Urdu 2024 - Love Life, Career & Future

If you are a Libra, you can easily find Libra Horoscope in Urdu. You can find information like Monthly Libra Horoscope in Urdu, love, profession, health, lucky color, and stone. We provide Libra Monthly horoscope for extended predictions.

Monthly Libra Horoscope In Urdu 2024 - Love Life, Career & Future

برج میزان کا مہینہ کیسا گزرے گا

اگرچہ مالی حوالے سے آپ کا سالانہ دورِ عروج گزر چکا ہے لیکن اس ماہ بھی ایک مختصر سا ابھار آپ کی راہ میں آئے گا۔ پہلے تو یہ کہ چاند اس ماہ دومرتبہ آپکے دولت کے گھر کا دورہ کرے گا۔ ایسا عموماََ مہینے میں صرف ایک بار ہوتا ہے۔ 2 تاریخ کو آپ کے زائچے کا حکمران زہرہ دولت کے گھر میں داخل ہو گا اور پورا مہینہ یہیں گزارے گا، اور عطارد 13 تاریخ تک یہاں رہے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا دولت کا گھر قوت میں ہوگا۔ آپ اپنے تمام مالی امور کی نگرانی خود کریں گے خواہ آپ نے اس اس کے لئے کسی کو ملازم ہی کیوں نہ رکھ رکھا ہو۔ آپ کی دولت کا اظہار آپکی وضع قطع سے بھی ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا دولت کا گھر قوت میں ہوگا۔ آپ اپنے تمام مالی امور کی نگرانی خود کریں گے خواہ آپ نے اس کے لئے کسی کو ملازم ہی کیوں نہ رکھ رکھا ہو۔آپکی دولت کا اظہار آپکی وضع قطع سے بھی ہوگا۔ مالی امور میں چھٹی حس بھی خوب کام کریگی۔یہ سارے اشارے مالی کامیابی کے ہیں۔ اس وقت آپ دانشورانہ مشاغل کے دورِ عروج سے گر رہے ہیں۔ آپکی ذہنی قوتیں اگلے ایک سال تک شباب پر رہیں گی کیونکہ 2019 ء کا زیادہ تر حصہ مشتری آپ کے تیسرے گھر میں گزاریگا۔ تاہم اس ماہ توان قوتوں میں غیر معمولی تیزی دیکھنے کو ملے گی خصوصاََ 21 تاریخ تک۔ آپ کو معلومات اور علم جذب کرنے میں حد درجہ آسانی میسر ہوگی۔ طالب علموں کی تو گویا لاٹری نکل آئیگی۔اساتذہ، مصنف، سیلز اور مارکیٹنگ سے تعلق رکھنے والے لوگ، غرض سب کی کمیونی کیشن یعنی ابلاغ معمول سے کہیں بہتر ہو جائے گا۔ اگرر آپ کسی مضمون میں ماہر ہیں تو دوسروں کو اس کی تعلیم دینے کے لئے یہ مہینہ بہت اچھا ہے خواہ یہ تعلیم تحریری شکل میں ہو تقریری ۔ تیسرے گھر کی اس بھرپور قوت سے ایک منفی پہلو بھی بر آمد ہو سکتا ہے۔ ذہن ضرورت سے زیادہ متحرک ہو سکتا ہے۔ سوچیں قابو سے باہر نکل سکتی ہیں۔اسکے نتیجے میں آپ کی نیند خراب ہو سکتی ہے ۔ آپ بہت زیادہ باتونی ہو سکتے ہیں۔ کنٹرول نہ رکھا گیا تو فون کا بل آپ کی جیب ہلکی کر سکتا ہے۔ آپکے بہن بھائی مالی حوالے سے اس سال مشکلات کے شکار رہے ہیں تاہم گزشتہ ماہ صورتِ حال تبدیل ہونا شروع ہو گئی تھی۔ انکی مالی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گالیکن انہیں نبھانے کے لئے وسائل بھی موجود ہوں گے ۔21 تاریخ کو وہ مالی امور میں سالانہ دورِ عروج میں داخل ہو جائیں گے ۔ 21 تاریخ کے بعد صحت کو زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہوگی۔ اس لئے ہمیشہ کی طرح خود کو ایک خاص حد سے زیادہ تھکانے سے احتراز کیجئے اور سالانہ رپورٹ میں دیئے گئے مشوروں پر عمل کرتے رہئے۔ معاملاتِ محبت اچھے نظر آتے ہیں۔ زہرہ کی طرف سے پورا مہینہ آپ کے محبت کے سیارے کو سعد نظرات ملتی رہیں گی۔تاہم آپ کا محبوب اس وقت شدید دباؤ میں ہے۔ صورتِ حال میں 21 تاریخ کے بعد بہتری آئے گی۔
Read Today Libra Horoscope in Urdu Read Weekly Libra Horoscope in Urdu
Read Libra Lucky Stones In Urdu

Information About Your Star Libra In Urdu

Read More About Your Zodiac Sign Libra