Open Menu

Monthly Taurus Horoscope in Urdu 2024 - Love Life, Career & Future

If you are a Taurus, you can easily find Taurus Horoscope in Urdu. You can find information like Monthly Taurus Horoscope in Urdu, love, profession, health, lucky color, and stone. We provide Taurus Monthly horoscope for extended predictions.

Monthly Taurus Horoscope In Urdu 2024 - Love Life, Career & Future

برج ثور کا مہینہ کیسا گزرے گا

اگرچہ محبت اور معاشرت کے حوالے سے سالانہ دورِ عروج ختم ہو چکا ہے لیکن آپکی رومانی زندگی اس ماہ بھی بڑی سرگرم اور مثبت نظر آتی ہے۔ زہرہ اب سیدھی چال چل رہا ہے اور تقریباََ پورا مہینہ آپ کے سانویں یعنی محبت کے گھر میں گزارے گا۔ آپ کا محبت کا سیارہ ، پلوٹو، بھی سیدھی چال چل رہا ہے۔ چنانچہ آپکے سماجی اعتماد اور دانش میں پہلے سے کہیں زیادہ بہتری آگئی ہے۔ساتویں گھر میں زہرہ کی موجودگی بتا تی ہے کہ آپکی سماجی مقبولیت میں اضافہ ہو گا۔ آپ دوستوں اور اپنے پیاروں کے کام آئیں گے۔ انکے مفادات کو اپنے مفادات پر مقدم رکھیں گے۔ اپنے موجودہ رومانی تعلق کو بھر پور توجہ اور وقت دینگے ۔ ان سب باتوں کا نتیجہ یقیناًمقبولیت کی صورت میں نکلے گا۔ اچھے اخلاق نہ صرف محبت میں بلکہ مالی امور میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ عطارد بھی 13 تاریخ تک آ پکے ساتویں گھر میں رہے گا۔ 6 تاریخ کو عطارد الٹی چال سے نکل آئیگا، تب مالی امور میں اپ کی سوچ واضح ہو جائے گی اور آپ بہتر فیصلہ کر سکیں گے جو کہ آپ عموماََ کیا کرتے ہیں۔13 تاریخ کو عطارد پھر سے آپکے آٹھویں گھر میں آجائے گا۔ جیسا کہ پہلے ذیکر ہو چکا ہے ، ٹیکس اور جائیداد کے امور نپٹانے ، پرانا قرض اتارنے یا نیا قرض حاصل کرنے اور دوسروں کی مالی منفعت کے اسباب پید ا کرنے کے لئے یہ وقت اچھا ہوگا۔ ثور افراد کو چیزیں جمع کرنے کی عادت ہوتی ہے۔ یہ جمع کرتے جاتے ہیں۔اس ماہ آپ کو اپنے اثاثہ جات کی تطہیر کرنی چاہئے۔ تمام مال اسباب کا جائزہ لیجئے اور جو چیزیں اپنی افادیت کھو چکی ہیں، انہیں نکال باہر کیجئے۔ 21 تاریخ کو سورج آپکے نویں گھر میں داخل ہو گااور اس گھر کے حکمران کے ساتھ مل کر یعنی متصل ہو کر سفر کرے گا۔ اس سے بیرونِ ملک سفر کا اشارہ ملتا ہے۔ گھر والوں کے ساتھ کہیں باہر جانے کا موقع مل سکتا ہے۔ آپ کا روحانی امور کا سیارہ مریخ 5 سے 7 تاریخ تک نپ چون کے ساتھ مل کر سفر کریگا۔ ان ایام کے دوران اپنے خوابوں پر خصوصی توجہ دیجئے۔ ان سے بہت کچھ معلوم ہو سکتا ہے ۔ روحانی نکتہ نظر رکھنے والے مزید دوستوں سے آپ کی ملاقات بھی ہوگی۔
Read Today Taurus Horoscope in Urdu Read Weekly Taurus Horoscope in Urdu
Read Taurus Lucky Stones In Urdu

Information About Your Star Taurus In Urdu

Read More About Your Zodiac Sign Taurus