Weekly Aries Horoscope in Urdu

Aries Love Horoscope, Future Horoscope by Zodiac Sign & Astrology

برج حمل کا ہفتہ کیسا گزرے گا

Read Weekly Aries Horoscope in Urdu, Aries Love Horoscope in Urdu for current week, Future Horoscope and Star Information. Read about your star sign and zodiac sign in Urdu. Burj Hamal Aaj Ka Hafta Kaisa Guzray Ga.

9 ستمبر تا 15 ستمبر: کام کی وجہ سے زیادہ ٹینشن مت لیا کریں۔ اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں، غیر ضروری مصروفیات کو آخر میں رکھیں،اگر وقت بچ جائے تو ٹھیک ورنہ اپنے کام پر ہی فوکس رکھیں۔ یہ کہاں کی دانائی ہے کہ آپ اپنی توانائی اور ٹائم فضول کاموں میں خرچ کر بیٹھیں اور بعد میں پینڈنگ کاموں کا رونا روئیں۔
آپ اگلے پانچ سال میں کیا کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟اُن کی فہرست بنا لیجئے۔ پھر سوچیئے کہ کیا آپ کا روزانہ کا شیڈول اُس کے مطابق ہے۔ ارے بھائی! خیالی پلاؤ پکانے سے کچھ نہیں بنتا، کام کرنا پڑتا ہے۔ خود کو منظم کیجئے اور اپنی خامیوں کا جائزہ لیجئے۔ ابھی وقت ہے ،کل کو قسمت کا گلہ نہ کیجئے گا۔
بہت سے چھوٹے چھوٹے کام ایسے ہیں، جن کے اثرات بہت بڑے ہوتے ہیں، مثلاََ کسی کی چائے کا بل ادا کردینا، کسی اجنبی کے گزرتے وقت دروازہ تھام لینا، کبھی معمول سے زیادہ ٹِپ دے دینا، کسی بچے کی دور جاتی گیند کا پیچھا کرنا اور پھر گیند کو اس کی طرف پھینک دینا، رحمدلی کا مثاہر کرنا کہ جب ایسا کرنا مشکل ہو وغیرہ۔ اگر کوئی یہ سب آپ کے ساتھ کرے تو آپ خوشی محسوس کریں گے، لہٰذا آپ بھی ایسا کریں، کچھ دیر کے لئے زندگی بہت ہلکی پھلکی لگے گی۔ غذائی بے احتیاطی سے ایک وقت بھوکا رہنا بہتر ہے، کیونکہ اگر آپ بیمار ہو گئے تو آُ کا وقت بھی ضائع ہو گا اور پرہیزی غذا بھی برداشت کرنی پڑے گی۔
زندگی صرف دس فیصد اس چیز کا نام ہے کہ آپ کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟باقی نوے فیصد یہ ہے کہ آپ اس پر کیسا ردِ عمل دیتے ہیں۔
Read Today Aries Horoscope in UrduRead Monthly Aries Horoscope in UrduRead Aries Lucky Stones In Urdu

Your Thoughts and Comments