Open Menu

Monthly Cancer Horoscope in Urdu 2024 - Love Life, Career & Future

If you are a Cancer, you can easily find Cancer Horoscope in Urdu. You can find information like Monthly Cancer Horoscope in Urdu, love, profession, health, lucky color, and stone. We provide Cancer Monthly horoscope for extended predictions.

Monthly Cancer Horoscope In Urdu 2024 - Love Life, Career & Future

برج سرطان کا مہینہ کیسا گزرے گا

آپ کا کریئر کا سیارہ مریخ 16 سے آپ پر سعد نظرات ڈال رہا ہے اور یہ رجحان اس ماہ بھی جاری رہے گا۔ حکامِ بالا، والدین اور بزرگوں کیساتھ آپکے تعلقات خوشگوار ہیں۔ حکامِ بالا کی خصوصی نظر عنایت آپ پر ہے ۔ کریئر میں خوشگوار پیش رفت ہو رہی ہے۔ کام کے سلسلے میں بیرونِ ملک سفر کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ آپکا پانچواں یعنی موج مستی کا گھر اس ماہ قوت میں ہے مگر چھٹا یعنی کام کا گھر بھی قوت میں ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ خوب کام بھی کریں گے اور کوب ہلا گلا بھی۔ گزشتہ ماہ ی طرح اس ماہ بھی پیسہ کام کے ذریعے ہی حاصل ہو گا۔ ممکن ہے آپ کو اوورٹائم لگانے کا موقع بھی مل جائے ۔ مالی امور کے لئے بھی یہ وقت اچھا ہے۔ صحت عمومی طور پر اچھی نظر آتی ہے۔ اگر مالی امور میں اتار چڑھاﺅ نظر آئے تو اسے دل پر نہ لیجئے۔ پیسہ پیسہ ہے اور صحت صحت۔ اپے ذہن میں دونوں کو الگ الگ رکھئے۔ 21 تاریخ کے بعد صحت کو نگہداشت کی ضرورت ہوگی۔ جگر اور رانوں کو زیادہ توجہ دیجئے۔ رانوں کا باقاعدگی سے مساج نہ صرف جگر بلکہ زیریں کمر ے لئے بھی تقویت بخش ہوگا۔ اگر جگر کی جسمانی تطہیر کرالی جائے تو بہتر ہوگا۔ اس کے لئے کسی اچھے ڈاکٹر یا حکیم سے رجوع کیجئے۔ 21 تاریخ کو سورج آپ کے ساتویں گھر میں داخل ہوگا اور آپکے مالی امور میں سماجی تعلقات کی اہمیت کو نمایاں کرے گا۔ اس وقت روپے پیسے سے زیادہ اہم یہ بات ہے کہ آپ کس کس کو جانتے ہیں ۔ایسے میں عموماََ کاروباری شراکت کے امکانات بھی روشن ہو جاتے ہیں۔ جیون ساتھی یا محبوب کے ساتھ آپ مالی امور پر بھی تعاون کر رہے ہیں ۔اس وقت آپ کے زائچے کے مغربی حصے میں سیاروں کی قوت عروج پر ہے ۔اس لیئے بہت ضروری ہے کہ دوسروں کے ساتھ آپ کے اچھے تعلقات ہوں ۔ آپ کے مالی امور کی صحت کا دارومدار بھی بڑی حد تک اسی بات پر ہو گا۔ ہو سکتا ہے آپ کا سودا سب سے اچھا نہ ہو، لیکن اگر گاہک آپ کو پسند کرتے ہیں تو آپ کا کاروبار ترقی کرتا رہے گا۔ 21 تاریخ کو آپ محبت اور معاشرت کے سالانہ دورِ عروج میں داخل ہو جائیں گے۔ شاید یہ دور گزشتہ سالوں میں گزرنے والے ادوار جیسا نہ ہو لیکن اس سال اتنا بھی غنیمت سمجھئے۔ رومانی ملاقاتیں تو ہوں گی لیکن کوئی سنجیدہ تعلق بننے کا امکان بہت کم ہے۔ اس وقت جو کچھ بھی ہے، اسی کا لطف لیجئے۔
Read Today Cancer Horoscope in Urdu Read Weekly Cancer Horoscope in Urdu
Read Cancer Lucky Stones In Urdu

Information About Your Star Cancer In Urdu

Read More About Your Zodiac Sign Cancer