Weekly Taurus Horoscope in Urdu

Taurus Love Horoscope, Future Horoscope by Zodiac Sign & Astrology

برج ثور کا ہفتہ کیسا گزرے گا

Read Weekly Taurus Horoscope in Urdu, Taurus Love Horoscope in Urdu for current week, Future Horoscope and Star Information. Read about your star sign and zodiac sign in Urdu. Burj Sor Aaj Ka Hafta Kaisa Guzray Ga.

5 نومبر تا 11 نومبر: رواں ہفتہ آپ کیلئے تعلقات میں بہتری کا باعث بن سکتا ہے، ایک رشتہ جو سرد مہری کا شکار تھا، اس میں اب بہتری آئے گی۔ آپ کو کئی دلچسپ سماجی و فنی تقریبات میں شرکت کا موقع بھی ملے گا۔ یہ تقریبات آپ کیلئے بے حد فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں، آپ کو اپنے خیالات اور صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع ملے گا۔ بدھ کو رونما ہونے والے نئے چاند کے باعث آپ کو خاموش بیٹھنے کی بجائے ہاتھ پاوں مارنے اور مسلسل جدوجہد کرنے کی ترغیب ملے گی۔ اگر آپ کسی کا ساتھ اختیار کرتے ہیں، یا کسی گروپ کا حصہ بن جاتے ہیں، تو ایسا کرنے سے آپ کو زبردست کامیابی حاصل ہوگی۔ جبکہ بدھ کے روز رونما ہونے والے نئے چاند کے باعث آپ کی رومانوی زندگی میں بھی خوشگوار تبدیلی رونما ہوگی۔ جمعرات کو رونما ہونے والے کچھ واقعات کے بعد تعلقات اور کاروباری معاملات میں آپ کو فائد حاصل ہوگا۔
Read Today Taurus Horoscope in UrduRead Monthly Taurus Horoscope in UrduRead Taurus Lucky Stones In Urdu

Your Thoughts and Comments