Open Menu

Monthly Capricorn Horoscope in Urdu 2024 - Love Life, Career & Future

If you are a Capricorn, you can easily find Capricorn Horoscope in Urdu. You can find information like Monthly Capricorn Horoscope in Urdu, love, profession, health, lucky color, and stone. We provide Capricorn Monthly horoscope for extended predictions.

Monthly Capricorn Horoscope In Urdu 2024 - Love Life, Career & Future

برج جدی کا مہینہ کیسا گزرے گا

جدی افراد حد سے تجاوز کرنے والے نہیں ہوتے۔یہ عموماََ دبلے پتلے ہوتے ہیں۔آ پ کے اپنے برج مٰں زحل اور پلوٹو کی موجودگی بھی دبلے پن کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ تاہم اگر آپ کو وزن گھٹانے کی ضرورت ہے تو اس ماہ کی 21 تاریخ کو سورج کے آپکے اپنے برج میں آجانے کے بعد ایسا کرنے کا بہترین وقت ہوگا۔ سیاروں کی غال قوت اس وقت آپ کے زائچے کے مشرقی یعنی آپ کی اپنی ذات سے تعلق رکھنے والے حصے میں موجود ہے۔ آپ کی شخصی آزادی شباب پر ہے۔ یہ اپنی مرضی چلانے کا وقت ہے، بس اتنا خیال رکھئے کہ آپ کی مرضی میں کسی کا بیڑا غرق ہونے کے امکانات پوشیدہ نہ ہوں۔ دوسروں کو ساتھ لے کر چلنا اچھی بات ہے لیکن اگر آپ اتنا تکلف نہ بھی کریں تو کچھ خاص ہر ج نہیں ہو گا۔ ابھی لوگوں کو خوش کرنے کی بجائے اپنے آپ کو خوش کیجئے۔ اپنے گردوپیش میں کوئی چیز آپکو تنگ کر رہی ہے تو اسکی اصلاح کے لئے اقدامات کیجئے۔ معاملاتِ محبت میں اس ماہ کوئی خاص ہلچل نظر نہیں آتی۔ یہاں کی صورتِ حال مستحکم معلوم ہور ہی ہے۔ آپ کی سماجی کشش 7 سے 22 تاریخ کے درمیان شباب پر ہو گی کیونکہ ان ایام میں آپ کا محبت کا سیارہ یعنی چاند بڑھ رہا ہوگا۔ 24 تاریخ خصوصی طور پر سعد ہے کیونکہ اس وقت چاند زمین کے نزدیک تر ہو گا اور آپ کے ساتویں گھر میں مقیم ہو گا۔ روحانی امور میں 21 تاریخ تک سرگرمی نظر آتی ہے۔اس حوالے سے گزشتہ ماہ کی گفتگو پر ایک نظر اور ڈال لیجئے۔ صحت گزشتہ ماہ کے مقابلے میں بہت بہتر نظر آتی ہے۔ روحانی علاج معالجہ 13 تاریخ کے بعد خصوصی طور پر مفید ثابت ہوگا۔ جسمانی نظام کی تطہیر کے معمولات 13 تاریخ سے پہلے انجام دے لینا ہوگا۔ بڑی آنت، مثانے اور اعضائے توالدو تناسل کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہوگی۔ جنسی سرگرمی میں اعتدال ملحوظِ خاطر رہے ۔
Read Today Capricorn Horoscope in Urdu Read Weekly Capricorn Horoscope in Urdu
Read Capricorn Lucky Stones In Urdu

Information About Your Star Capricorn In Urdu

Read More About Your Zodiac Sign Capricorn