Open Menu

Monthly Aries Horoscope in Urdu 2024 - Love Life, Career & Future

If you are a Aries, you can easily find Aries Horoscope in Urdu. You can find information like Monthly Aries Horoscope in Urdu, love, profession, health, lucky color, and stone. We provide Aries Monthly horoscope for extended predictions.

Monthly Aries Horoscope In Urdu 2024 - Love Life, Career & Future

برج حمل کا مہینہ کیسا گزرے گا

آپ روحانی مشاغل کی طرف پہلے سے زیادہ راغب ہوں گے۔عبادات، مراقبہ اور ایسی دیگر مصروفیات آپ کے لئے زیادہ دلچسپی کی حامل ہوں گی۔ 5 سے 7 تاریخ تک مریخ نپ چون سے متصلہ ہوگا، ان ایام میں آنے والے کواب خاصی اہمیت کے حامل ہوں گے۔ ممکن ہے آپ کو مرشد بھی مل جائے۔ جو لوگ روز گار کے متلاشی ہیں، ان کے لئے 20 سے 22 تک کے ایم نہایت سعد ہیں۔ اگر صحت کا کائی مسئلہ ہے تو ان ایام مین اس حوالے سے بھی کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے۔ گزشتہ ماہ کی 6 تاریخ کو یورینس آپ کے اپنے برج مین واپس آگیا تھا۔ جو لوگ حمل کی آخری تین تاریخ (19 تا 21 اپریل) میں پیدا ہوئے ہیں، ان کی اپنی اور ان کے بچوں کی زندگیوں میں اہم تبدیلیاں رونما ہوں گی۔زہرہ سیدھی چال چل رہا ہے اور 2 تاریخ کو آپ کے آٹھویں گھر میں داخل ہو جائے گا۔ جیون ساتھی کے ساتھ مالی امور میں تعاون جاری رہے گا۔ اگر آپکے پاس اچھے کاروباری منصوبے ہیں تو ان کے لئے سرمایا کاری حاصل کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ قرض حاصل کرنے یا اتارنے کے لئے بھی یہ وقت اچھا ہے۔ جیسی بھی آپکی ضرورت ہو معاملاتِ محبت میں ان دنوں جسمانی پہلو زیادہ غالب نظر آتا ہے، مطلب یہ کہ آپ دیگر شخصی خواص سے زیادہ اہمیت جنسی کشش کو دے رہے ہیں۔ جذبہ شوق کی فراوانی ہے اور امنگوں کی طغیانی۔ 21 تاریخ کو سورج نصف النہار سے گزر کر آپ کے دسویں یعنی کریئر کے گھر میں داخل ہو جائے گا۔ اب کریئر کے حوالے سے آپ کے سالانہ دورِ عروج کا آغاز ہو گا۔ پورا سال آپ کا فوکس کریئرپر ہی رہا ہے لیکن اب اس میں اور بھی اضافہ ہو جائے گا۔ آپ کے کرنے کا کام یہ ہو گا کہ محض کام ہی نہ کریں بلکہ اس سے لطف بھی اٹھائیں۔ اس ماہ بیرونِ ملک سفر کا موقع مل سکتا ہے۔
Read Today Aries Horoscope in Urdu Read Weekly Aries Horoscope in Urdu
Read Aries Lucky Stones In Urdu

Information About Your Star Aries In Urdu

Read More About Your Zodiac Sign Aries