Open Menu

Monthly Leo Horoscope in Urdu 2024 - Love Life, Career & Future

If you are a Leo, you can easily find Leo Horoscope in Urdu. You can find information like Monthly Leo Horoscope in Urdu, love, profession, health, lucky color, and stone. We provide Leo Monthly horoscope for extended predictions.

Monthly Leo Horoscope In Urdu 2024 - Love Life, Career & Future

برج اسد کا مہینہ کیسا گزرے گا

اسد کو یہ بتانے کی کوئی ضرورت نہیں کہ زندگی سے لطف اٹھاناکتنا ضروری ہوتا ہے بلکہ دنیا ان سے یہ سبق حاصل کرتی ہے۔ تفریح و تلذذ کا سالانہ دورِ عرورج جو پچھلے ماہ شروع ہوا تھا، اس ماہ کی 21 تاریخ تک جاری رہے گا۔ مزہ کیجئے۔ رومانی مواقع میسر آئیں گے لیکن آپکا محبت کا سیارہ فی الوقت الٹی چال میں پھنسا ہوا ہے، اسلئے جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرنے سے احتراز کیجئے۔ 6 تاریخ کو عطارد الٹی چال سے نکل آئے گا۔ تب آپ مالی حوالے سے بہتر فیصلے کر سکیں گے کیونکہ آپ کی سوچ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ واضح ہوگی۔ 13 تاریخ تک یہ آپ کے چوتھے گھر میں رہے گا جس سے پتہ چلتا ہے کہ مالی امور میں گھر ولوں کی سپورٹ شامل حال رہیگی۔ خاندانی تعلقات اس ضمن میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ 13 تاریخ کو عطارد آپکے پانچویں گھر میں چلا جائے گا، اور گزشتہ ماہ کی صورتِ حال پھر سے دہرائی جائے گی یعنی تفریح اور پیسہ ساتھ ساتھ ۔ اس تاریک کے بعد قسمت آزمائی کے کھیلوں میں بھی کامیابی کے امکانات زیادہ ہوں گے خصوصاََ 20 سے 22 تاریخ تک۔ مالی اعتبار سے یہ وقت نہایت سعد نظر آتا ہے۔قدرت کسی نہ کسی طریقے سے آپ کی خوشحالی میں اضافہ کرے گی۔ تاہم جب مالی امور کا سیارہ پانچویں گھر میں ہو تو انسان فضول خرچی کی طرف بڑی آسانی سے راغب ہو جاتا ہے۔ اس حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ صحت و توانائی کی صورتِ حال اس وقت نہایت اچھی ہے۔ گزشتہ ماہ جب مشتری ، برج عقرب سے نکلا تھا تو آپ پر پڑنے والی آخری مخالفانہ نظر بھی ہٹ گئی تھی صرف زہرہ کسی حد تک چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے لیکن اس کی مخالفت ہمیشہ ہلکی پھلکی ہوتی ہے۔اگر آپ کو پرانے عوارض لاحق ہیں تو ان میں بھی آسانی میسر ہوگی۔ 21 تاریخ کو سورج آپکے چھٹے گھر میں آجائے گا اور اگلے سال 18 جنوری تک یہیں رہیگا۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ صحت پر بھرپور توجہ دیں گے بلکہ شاید ضرورت سے زیادہ ۔ تاہم طویل المدتی معمولاتِ صحت کا تعین کرنے کے لئے یہ وقت بہت اچھا ہو گا۔ 21 تاریخ کے بعد آپ کا چھٹا گھر قوت میں ہو گا۔ اس وقت آپ ان بورنگ کاموں کو بھی نمٹا سکتے ہیں جن سے عمومی حالات میں آپکی جان جاتی ہے اب آپ میں اتنی توانائی اور اتنا تحمل ہوگا کہ ان سے عہدہ بر آ ہو سکیں۔
Read Today Leo Horoscope in Urdu Read Weekly Leo Horoscope in Urdu
Read Leo Lucky Stones In Urdu

Information About Your Star Leo In Urdu

Read More About Your Zodiac Sign Leo