Open Menu

Monthly Scorpio Horoscope in Urdu 2024 - Love Life, Career & Future

If you are a Scorpio, you can easily find Scorpio Horoscope in Urdu. You can find information like Monthly Scorpio Horoscope in Urdu, love, profession, health, lucky color, and stone. We provide Scorpio Monthly horoscope for extended predictions.

Monthly Scorpio Horoscope In Urdu 2024 - Love Life, Career & Future

برج عقرب کا مہینہ کیسا گزرے گا

گزشہ مہینوں کی طرح یہ مہینہ بھی اپنے دامن میں بہت سی خوشی اور آسودگی سمیٹے ہوئے ہے۔ مالی امور کا سالانہ دورِ عروج 21 تاریخ تک جاری رہے گا۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس تاریخ کے بعد خوشحالی کا سلسلہ رک جائے گا۔ گزشتہ ماہ ہم نے جن مالی رجحانات کا ذکر کیا تھا، ان میں سے بہت سے اب بھی جاری ہیں۔ حکام، والدین اور بزرگوں کی مالی عنایات آپ کو اب بھی حاصل ہیں۔ آپ کی اچھی پیشہ ورانہ ساکھ آپکے مالی امور میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ غالباََ ان دنوں آپ کسی قدر فضول خرچی کا مظاہرہ بھی کر ہے ہیں۔ پیسہ آسانی سے آرہا ہے اور آسانی سے خرچ ہو رہا ہے۔گزشتہ ماہ معاملاتِ محبت میں بہتری آئی تھی اور یہ مہینہ اور بھی اچھا ہوگا۔ 2 تاریخ کو زہرہ ایک بار پھر (سیدھی چال چلتا ہوا)آپ کے طالع سے گزر کر پہلے گھر میں داخل ہو جائے گا۔ آپ کی شخصی کشش، گلیمر اور دل جیت لینے والی ادا پر نکھار آئے گا۔محبت ایک بار پھر آپ کے تعاقب میں ہوگی۔ محبوب یا جیون ساتھی آپ پر فدا ہوگا۔ چونکہ زہرہ آپ کے اپنے برج میں ہے، اس لئے محبت بڑی پُر شوق ، شدید اور ’’تسلط پسندی‘‘سے بھر پور ہوگی۔ اس صورتِ حال میں مثبت نکات بھی ہیں اور منفی بھی۔جذبات گرمی پر ہیں لیکن اگر کہیں ان میں حسد شامل ہو گیا تو آپکو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ صحت اس ماہ پہلے سے بھی بہتر ہے۔ کوئی سیارہ آپ پر مخالفانہ نظر نہیں ڈال رہا۔ صرف چاند کسی کسی وقت ’’بد ذاتی‘‘ کریگا لیکن اس کے اثرات بڑی تیزی سے ختم ہو جاتے ہیں، اور ویسے بھی ان میں کوئی خاص شدت نہیں ہوگی کیونکہ دوسرے کئی سیاروں کی طرف سے آپ کو سعد نظرات مل رہی ہیں ۔آپکے پاس فاضل توانائی کی کوئی کمی نہیں ۔ گزشتہ ماہ کی طرح اس بار بھی ہمارا مشورہ ہے کہ اسے اچھے طریقے سے استعمال کیجئے گا۔صحت اگرچہ اچھی ہے لیکن پیروں پر توجہ دے کر آپ اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ پیروں کا مساج اس ماہ بہت قوت بخش ثابت ہوگا۔سیاروں کی قوت اب آپکے زائچہ کے زیریں حصے میں ہے گویا رات ایک بار پھر نازل ہو چکی ہے۔اب کریئر اور خارجی اہداف کو ثانوی ترجیحات میں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ وقت اپنے گھر اور اپنی جذباتی حالت پر فوکس کرنیکا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اپنے بارے میں اچھا محسوس کریں تاکہ آگے چل کر اچھا کام بھی کرسکیں ۔ اس وقت آپکوچاہیے کہ اپنی قوتیں مجتمع کریں تاکہ چھ ماہ بعد کریئر کے اگلے ہلے کی تیاری ہوسکے۔
Read Today Scorpio Horoscope in Urdu Read Weekly Scorpio Horoscope in Urdu
Read Scorpio Lucky Stones In Urdu

Information About Your Star Scorpio In Urdu

Read More About Your Zodiac Sign Scorpio