Weekly Aquarius Horoscope in Urdu

Aquarius Love Horoscope, Future Horoscope by Zodiac Sign & Astrology

برج دلو کا ہفتہ کیسا گزرے گا

Read Weekly Aquarius Horoscope in Urdu, Aquarius Love Horoscope in Urdu for current week, Future Horoscope and Star Information. Read about your star sign and zodiac sign in Urdu. Burj Dilo Aaj Ka Hafta Kaisa Guzray Ga.

9 ستمبر تا 15 ستمبر: جب تک آپ کسی شے کو یاد کرتے رہیں گے ، وہ شے آپ کے ساتھ رہے گی: کوئی کامیابی، ناکامی ، طاقت ، کمزوری ، حتیٰ کہ خدا بھی۔ لہٰذا صرف ایسی چیزوں کو یاد رکھیں جو آپ کو انرجی دیں۔ مایوسی پیدا کرنے والی چیزوں کو ذہن سے مٹا دیں۔
آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے، لیکن اپنی سوچ کو عملی شکل دینا اتنا آسان نہیں۔ اس کے لئے آپ کو سُستی اور لاپرواہی سے جان چھڑا نی پڑے گی۔مناسب منصوبہ بندی کر کے باقاعدگی سے کام کو جاری رکھیں۔ جو شخص کچھ نہیں کرتا ، اُے بعد میں سب کچھ کرنا پڑتا ہے۔
دوسروں کی تنقید کو زیادہ اہمیت نہ دیں۔ دوسرے آپ کو اتنا نہیں جانتے جتنا آپ خود کو جانتے ہیں۔ آپ اپنی خوبیوں اور خامیوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ اپنی حوصلہ افزائی خود کریں، اچھے کاموں پر اپنے آپ کو شاباش دیں۔ ہاں جہاں آپ کو اصلاح کی ضرورت ہے، وہاں اپنے ضمیر کی آواز کو مت دبائیں۔
اگر چھوٹے بچے آپ سے مل کر خوشی محسوس کرتے ہیں، تو آپ کامیاب ہیں۔ بچے جنت کے پھول ہیں، ان سے پیارکرنا چاہیے۔
کبھی کبھار تنہائی میں اپنے آپ سے بھی باتیں کر لیا کریں، اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ کو تسلی ہو گی کہ کم از کم کوئی تو توجہ سے سُن رہا ہے۔
Read Today Aquarius Horoscope in UrduRead Monthly Aquarius Horoscope in UrduRead Aquarius Lucky Stones In Urdu

Your Thoughts and Comments