MENU Open Sub Menu

Weekly Virgo Horoscope in Urdu

Virgo Love Horoscope, Future Horoscope by Zodiac Sign & Astrology

برج سنبلہ کا ہفتہ کیسا گزرے گا

Read Weekly Virgo Horoscope in Urdu, Virgo Love Horoscope in Urdu for current week, Future Horoscope and Star Information. Read about your star sign and zodiac sign in Urdu. Burj Sumbla Aaj Ka Hafta Kaisa Guzray Ga.

9 جولائی 2018 - 15 جولائی 2018: رواں ہفتے آپ کی سماجی زندگی خاصی مصروف گزرے گی۔ تاہم ویران سیکڑ میں موجود زندہ دل مرکری اور پیاری زھرہ کی موجودگی کے باعث آپ کچھ وقت تنہاء رہ کر بھی گزارنا چاہیں گے۔ اس دوران آپ خاموشی سے کچھ مسائل پر غور و فکر کرکے ان کا حل نکالنے کیلئے کوشش کریں گے۔ جمعرات کو سورج چنچل مشتری کیساتھ صف بندی کرلے گا، یہ کسی سماجی تقریب کے انعقاد یا میل جول کیلئے حوصلہ افزا وقت ہوگا۔ اور یہ تجربہ اس قدر کامیاب ہوگا کہ آپ بار بار اسے دہرانا چاہیں گے۔ تاہم اسی روز کچھ تنازعہ بھی پیدا ہوگا، لوگوں کی آپ سے توقعات کچھ اور ہوں گی جبکہ آپ کچھ وقت تنہاء رہ کر گزارنا چاہیں گے۔ ضروری ہے کہ آپ معاملات میں توازن پیدا کرِِیں۔ ہفتے کے اختتام پر آپ کو رومانوی مواقع میسر آ سکتے ہیں۔ یا تو آپ اپنی زندگی کی پہلی ڈیٹ پر جائیں گے یا اپنے جیون ساتھی کیساتھ اچھا وقت گزاریں گے۔ کسی وجدانی اشارے کو ہرگز نذرانداز مت کیجیے گا، کیونکہ اس اشارے کے باعث ہی ایک سنہری موقع آپ کے ہاتھ آ سکتا ہے۔
Read Today Virgo Horoscope in UrduRead Monthly Virgo Horoscope in UrduRead Virgo Lucky Stones In Urdu

Your Thoughts and Comments