Weekly Sagittarius Horoscope in Urdu

Sagittarius Love Horoscope, Future Horoscope by Zodiac Sign & Astrology

برج قوس کا ہفتہ کیسا گزرے گا

Read Weekly Sagittarius Horoscope in Urdu, Sagittarius Love Horoscope in Urdu for current week, Future Horoscope and Star Information. Read about your star sign and zodiac sign in Urdu. Burj Qos Aaj Ka Hafta Kaisa Guzray Ga.

5 نومبر تا 11 نومبر: آپ دو طرح کی چیزوں سے ٹینشن لیتے ہیں۔ ایک وہ جو آپ کے کنٹرول میں ہیں: مثال کے طور پر اگر لیٹ ہونے پر آپ کو ٹینشن ہوتی ہے، تو سُستی چھوڑ دیں، آپ لیٹ نہیں ہوں گے، لہذا ٹینشن بھی نہیں ہوگی۔ دوسری وہ چیزیں ہیں جو آپ کے کنٹرول میں نہیں ہیں، ارے بھائی ! جو چیز آپ کے کنٹرول میں ہی نہیں ہے، اُس نے تو ہونا ہی ہونا ہے، لہذا اُس پر ٹینشن لینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ اُسے برائے مہربانی خدا پر چھوڑ دیں۔ اگر آپ زیادہ ٹی وی دیکھتے ہیں تو آپ آہستہ آہستہ عملیت پسندی سے دور ہوتے جائیں گے۔ شوبز محض کاغذی پھول ہے، حقیقی زندگی اس سے بہت مختلف ہے۔ اُس دنیا میں ہیرو کوئی اور ہے ، جبکہ اپنی زندگی کے ہیرو تو آپ خود ہیں، آپ کی زندگی بذاتِ خود ایک سٹوری ہے، جسے خدا نے تحریری کیا ہے، اور اس سٹوری میں کامیڈی ، ٹریجڈی، ایڈونچر، سسپنس سب کچھ ہے۔ آ پ کے ذہن میں بہت سے منصوبے ہیں، آپ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔لیکن سارے منصوبے اکھٹے شروع کرنا عقلمندی نہیں ہے، ان سب کو پایہ تکمیل تک پہنچانا بہت مشکل ہو جائے گا۔ یہ چیز اہم نہیں ہوتی کہ زندگی میں آپ کیا کچھ شروع کرتے ہیں، اہم چیز یہ ہے کہ زندگی میں آپ کیا کچھ مکمل کرتے ہیں۔ گھڑی کی طرف مت دیکھیں، بلکہ وہ کام کریں جو گھڑی کرتی ہے، یعنی ہر وقت آگے بڑھتے رہیں۔ آپ آخری دفعہ کب ہنسے تھے؟ اگر اس کو کئی دن گزر چکے ہیں تو آپ اپنے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔
Read Today Sagittarius Horoscope in UrduRead Monthly Sagittarius Horoscope in UrduRead Sagittarius Lucky Stones In Urdu

Your Thoughts and Comments