کویت میں بھی کورونا ویکسین لگانے کا آغاز ہو گیا

کویتی ریاست میں فائزراور بائیو این ٹیک کی مشترکہ طور پر تیار کردہ ویکسین لگائی جا رہی ہے، سب سے پہلے امیر کویت شیخ صباح الخالد الصباح نے ویکسین لگوائی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 25 دسمبر 2020 12:35

کویت میں بھی کورونا ویکسین لگانے کا آغاز ہو گیا
کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ،25 دسمبر2020ء ) امارات ، بحرین اور سعودی عرب کے بعد اب خلیجی ریاست کویت میں بھی کرونا سے بچاوٴ کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ مملکت میں سب سے پہلے امیرِ کویت شیخ صباح الخالد الصباح کو ویکسین لگوائی گئی ہے۔ کویتی سرکاری میڈیا کے مطابق ویکسین لگوانے کے موقع پرامیرِ کویت شیخ صباح الخالد الصباح نے کہا کہ یہ ویکسین بالکل محفوظ ہے اور بہت سے ممالک میں اسے استعمال کے لیے محفوظ ترین قرار دیا گیا ہے۔

امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے یہ ویکسین جرمنی کمپنی بائیو این ٹیک کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ کویت میں ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہونے کے بعد اس ویکسین کی تقریباً ڈیڑھ لاکھ خوراکیں پہلی کھیپ کی صورت میں کویت پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ چند روز میں دوسری کھیپ بھی پہنچ جائے گی۔ واضح رہے کہ کویت نے کورونا وباء کی دوسری لہر کے پھیلاوٴ پر قابو پانے کے لیے 21 دسمبر سے تجارتی و سفری ذرائع آمدورفت پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

کورونا ایس اوپیز کے تحت پیر کی رات 11بجے سے یکم جنوری تک کمرشل پروازیں منسوخ اور بندرگاہوں پر تمام سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی عرب اور عمان نے بھی کورونا وباء کے باعث پروازیں منسوخ اور اپنی بندرگاہیں بند کردی ہیں۔وہاں پر احتیاطی تدابیر کے تحت سخت فیصلے لیے جارہے ہیں۔ دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح سعودی عرب اور عمان کے بعد کویت نے بھی کورونا وباء کی دوسری لہر کے پھیلاوٴ پر قابو پانے کیلئے کاروباری و تجارتی اور سفری ذرائع آمدورفت پرپابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں