اومان میں فوجی لباس پہننا ممنوع قرار دے دِیا گیا

اگر کوئی شخص ایسے لباس میں ملبوس پایا گیا تو اُسے دو ہزار اومانی ریال کا جرمانہ ہو گا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 17 جنوری 2019 13:27

اومان میں فوجی لباس پہننا ممنوع قرار دے دِیا گیا
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2019ء) اومان کے حکام کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کوئی غیر فوجی شخص فوجی سٹائل کے کپڑوں میں ملبوس پایا گیا اوراُس نے خود کو فوجی ہتھیاروں سے بھی آراستہ کیا ہوا تو دونوں صورت میں اُسے سخت سزا کا جرمانہ کرنا ہو گا۔ اومانی سلطنت کی پبلک اتھارٹی فار کنزیومر پروٹیکشن (PACP)نے اپنے حال میں ہی جاری ایک پیغام میں خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی شخص اومانی فوجیوں سے ملتا جُلتا لباس پہنے گا اور ساتھ میں اُن کے زیر استعمال ساز و سامان بھی ظاہر کرے گا تو ایسی صورت میں اُسے بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہو گا ۔

حال ہی میں وضع کیے گئے قانون کے مطابق فوجیوں سے مشابہ لباس پہننے والے کو ابتداء میں پچاس اومانی ریال ادا کرنا ہوں گے، لیکن اگر کوئی شخص اس خلاف ورزی کا دوبارہ ارتکاب کرتا پایا گیا تو اُس پر جرمانے کی رقم میں اضافہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ایسے شخص کو ہر دِن کے حساب سے جرمانہ بھی ہو سکتا ہے، جس کی حد دو ہزار اومانی ریال تک مقرر کی گئی ہے۔ نئے قانون کی شق نمبر 1 کی رُو سے اومان میں فوجیوں جیسا یا اُس سے ملتا جُلتا لباس اور ساز و سامان پہننے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

جبکہ شِق نمبر 2 کے مطابق اگر کوئی شخص اس خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو اُسے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ حکام کے مطابق کچھ افراد جعلسازی سے کام لے کر خود کو فوجی ظاہر کرتے ہیں اور سادہ لوح کو اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث اُن کی قیمتی رقم سے محروم کر دیتے ہیں۔اسی باعث یہ اقدام اُٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں