اومان میں مقامی لوگوں کی جگہ غیر مُلکی ورکرز بھرتی کرنے پر دو افراد گرفتار

ملزمان نے88 شعبوں میں اومانی بھرتی کرنے کی بجائے 13 سو غیر مُلکیوں کو ملازمت دی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 15 مئی 2019 17:30

اومان میں مقامی لوگوں کی جگہ غیر مُلکی ورکرز بھرتی کرنے پر دو افراد گرفتار
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،15 مئی 2019ء) دو اومانی افراد کو مخصوص پیشوں میں مقامی افراد کی بجائے سینکڑوں غیر مُلکی بھرتی کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اومانی وزارت افرادی قوت کی جانب سے بتایا گیا کہ ان دونوں افراد میں مُلک میں مقامی افراد کی بھرتی کی پالیسی کو سراسر نظر انداز کیا اور 88 پیشوں میں 1302 غیر مُلکی بھرتی کیے۔

حتیٰ کہ انہوں نے ایک بھی مقامی فرد کو ملازمت فراہم نہ کی۔ اومانائزیشن پالیسی کی اس کھُلم کھُلّی خلاف ورزی پر ان دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر مزید بتایا کہ ملزمان کی جانب سے جن 1302 غیر مُلکیوں کو مخصوص شعبوں میں نوکری دی گئی، وہ سب کے سب دیگر ممالک سے بُلائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ان اومانیوں کو صرف چند شعبوں کے لیے غیر مُلکیوں کو بُلانے کا لائسنس دیا گیا تھا۔

جس کی انہوں نے واضح طور پر خلاف ورزی کی۔ وزارت افرادی قوت کے ایک عہدے دار نے جب ملزمان کے ریکارڈ چیک کیے تو پتا چلا کہ یہ اپنی غیر مُلکی ملازمین کو منگوانے کے لیے حاصل کردہ لائسنس کی سہولت کا غلط استعمال کر رہے تھے۔ جس کے بعد ان کا فوری طور پر لائسنس منسوخ کر دیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ واضح رہے کہ اومان میں 80سے زائد پیشوں میں غیر مُلکیوں کے بھرتی کرنے پر پابندی عائد ہے۔ صرف چند شعبے ایسے ہیں جن غیر مُلکیوں کو نوکریاں دی جا سکتی ہیں۔ اس پالیسی کا مقصد زیادہ سے زیادہ مقامی افراد کو روزگار کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں