عمان میں کورونا مریضوں کی گنتی 9,009 ہو گئی

636نئے کیسز سامنے آ گئے، اموات کی گنتی 40 تک پہنچ گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 29 مئی 2020 15:26

عمان میں کورونا مریضوں کی گنتی 9,009 ہو گئی
عمان(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-92مئی2020ء) خلیجی ریاست عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 636 کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی گنتی 9,009 تک جا پہنچی ہے۔نئے مریضوں میں291 تارکین شامل ہیں جبکہ مقامی افراد کی گنتی345 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز دو افراد دم توڑ گئے جن میں سے ایک غیر ملکی تھا جبکہ دوسری اومانی خاتون تھیں۔

تازہ ترین اموات کے بعد مملکت میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی گنتی 40 ہو گئی ہے۔درجنوں افراد آئی سی یو میں داخل ہیں۔ جبکہ 2,177 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کمیٹی نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ملک میں ہر شخص تمام کمرشل اور صنعتی جگہوں پر ماسک پہن کر جائے گا، اس کے علاوہ پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت صحت نے ایک بیان میں لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور الگ تھلگ رہنے کے لیے رہ نما ہدایات پر عمل درآمد کریں تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ”عزم کے ساتھ صحت کی تنہائی اور سماجی فاصلہ اختیار کرکے ہم خود بچے رہیں گے اور اپنے خاندانوں اور کمیونٹی میں بھی کرونا وائرس کو پھیلنے سے روک سکیں گے۔ آج سے مملکت میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے جبکہ 31 مئی سے سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد ملازمین کی ڈیوٹی بھی شروع ہو جائے گی۔ تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی کہ 31 مئی سے دفاتر میں کم از کم پچاس فیصد ملازمین کو ڈیوٹی کے لیے واپس بُلایا جائے۔

تاہم ان ملازمین کو کورونا سے بچانے کے لیے بھرپور حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔ اجلاس کے دوران مملکت میں مقیم تارکین وطن اور مقامی افراد کو تاکید کی گئی کہ وہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنی سرگرمیوں اور ملاقاتوں کو محدود رکھیں تاکہ کورونا سے ممکنہ حد تک بچاؤ ہو سکے۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں