خلیجی ریاست عمان نے آج سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا

جزوی لاک ڈاؤن کے بعد رات کے وقت کاروباری سرگرمیاں جاری رہ سکیں گی، لوگوں باہر نکل سکیں گے ، ٹرانسپورٹ بھی چل سکے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 20 اگست 2021 09:06

خلیجی ریاست عمان نے آج سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا
 مسقط(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اگست 2021ء) خلیجی سلطنت عمان کو بھی دیگر ممالک کی طرح کورونا وبا کا سامنا ہے، گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا تھا ، جس کی وجہ سے حکام کے خطرات کو بھانپتے ہوئے سخت اقدامات لینے کا اعلان تھا۔ جس کے تحت عید کی تعطیلات کے دوران کورونا وبا کو روکنے کے لیے لاک ڈاوٴن نافذ کیا گیا تھا۔ شام پانچ بجے سے صبح چار بجے تک جاری رہنے والے اس لاک ڈاوٴن میں تمام کاروباری سرگرمیاں ممنوع کر دی گئی تھی اور تمام قسم کی ٹریفک بھی بند تھی۔

تاہم اب لوگوں کو اس حوالے سے ریلیف مل گیا ہے۔ خلیجی ریاست عمان نے آج ہفتہ کے روز سے ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد رات کے وقت کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہو گی، لوگ رات کو دیر تک گھروں سے باہر رہ سکیں گے اور ٹرانسپورٹ پر بھی کوئی پابندی نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

عمانی حکومت کی جانب کہا گیا ہے کہ لوگوں کی سہولت کے لیے جزوی لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے تاہم کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔

پبلک مقامات پر ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی پابندی بھی لازمی ہو گی، ورنہ جرمانوں اور سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کورونا وبا سے متعلق اعلیٰ سطحی ٹیم نے سرکاری ٹی وی چینل پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یکم ستمبر سے تمام نجی ادارے اور سرکاری سکولز بھی معمول کے مطابق سرگرمیاں انجام دے سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹس، کمرشل مراکز،تجارتی ادارے، ثقافتی و کھیلوں سے متعلق اداروں پر سے بھی پابندی اُٹھا لی گئی ہے۔

نئے تعلیمی سال کی آمد پر تمام اسکولز معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔ واضح رہے کہ امارات میں کئی ہفتوں سے غیر معینہ مْدت کے لیے رات 10 بجے سے صبح 4 بجے فجر تک کا کرفیو نافذ کیا گیا تھا ۔ اس دوران تمام ٹریفک بند تھی اور تجارتی و تفریحی سرگرمیاں بھی معطل تھیں نیز لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر بھی پابندی عائد تھی۔ جو اب حالیہ اعلان کے بعد ختم ہو گئی ہے۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں