عمان میں غیرملکیوں کو مچھلیاں پکڑنا مہنگا پڑگیا

سلطنت میں ماہی گیری کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 10 غیر ملکی کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 11 نومبر 2021 11:18

عمان میں غیرملکیوں کو مچھلیاں پکڑنا مہنگا پڑگیا
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 نومبر 2021ء ) خلیجی سلطنت عمان میں غیرملکیوں کو مچھلیاں پکڑنا مہنگا پڑگیا ۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق سلطنت عمان میں ماہی گیری کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 10 غیر ملکی کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا ، اس مقصد کے لیے الدخیلیہ گورنریٹ میں مشترکہ معائنہ ٹیم کے ذریعہ 10 غیر ملکی کارکنوں کی ملک سے باہر ملک بدری کے لیے ضروری کارروائی کو مکمل کیا گیا ، ان کارکنوں کو آبی حیات کے قانون سے متعلق خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا تھا ۔

اس سے پہلے 21اکتوبر کو عمان میں براہ راست آبی دولت کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر غیر ملکیوں کو بغیر اجازت مچھلیاں پکڑنے پر قید اور ملک بدر کرنے کی سزا سنائی گئی ، دقم اور الجزیر کی ولایت میں رائل عمان پولیس اسٹیشنوں اور الدخیلیہ گورنریٹ میں مشترکہ معائنہ ٹیم کے تعاون سے براہ راست آبی دولت کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 9 بیرون ملک سے آکر عمان میں مقیم کارکنوں کو آج جلاوطنی کی تیاری کے لیے مرکزی جیل بھیج دیا گیا ، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو بغیر اجازت دی گئی موسم سے باہر لابسٹر ماہی گیری کے ممنوعہ آپریشن اور بغیر لائسنس والی کشتیوں کے استعمال پر گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ادھر عمان میں ہی اسمگلنگ کی ایک کوشش بھی ناکام بنا دی گئی ، عمان کسٹمز کی جانب سے ملک میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی، اس سلسلے میں عمان کسٹمز کی جانب سے عمل میں لائی گئی کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں ملاوٹ شدہ تمباکو کے مختلف مصنوعات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا ، اس ضمن میں عمان کسٹمز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الواجہ پورٹ کسٹمز نے بڑی مقدار میں ملاوٹ شدہ تمباکو کی مصنوعات کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا ہے ، جو ٹرک کے ٹائروں کے اندر سختی سے چھپائی گئی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں