اومی کرون عمان بھی پہنچ گیا ‘ 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی

عمانی وزارت صحت نے کورونا کے نئے ویریئنٹ کے 2 کیسز کی تشخیص کے بارے میں آگاہ کیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 14 دسمبر 2021 11:00

اومی کرون عمان بھی پہنچ گیا ‘ 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 دسمبر 2021ء ) کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم اومی کرون عمان بھی پہنچ گئی ‘ خیلجی سلطنت میں 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے وزارت صحت کی طرف سے دیے گئے ایک بیان کے ذریعے ملک میں اومی کرون کے کیسز کی تصدیق کی گئی ، اپنے بیان میں عمانی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے 2 نئے کیسز کی تشخیص کے بارے میں آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں عمان نے اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر 18 سال سے زیادہ آبادی کو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کرلیا، عمان 18 سے زیادہ آبادی کو کورونا کی مہلک قسم اومی کرون سے محفوظ رکھنے کے لیے بوسٹر ڈوز کا انتظام کرے گا جس کے تحت اب عمان کی 18 سے زائد آبادی کو اب اومی کرون کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے بوسٹر ڈوز بک کرنے کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت اہداف کے حصوں اور ایکشن پلان کا اعلان بعد میں کرے گی ، سلطنت عمان کی صورتحال کے بارے میں وبائی امراض کی رپورٹس اور تجزیے مثبت معاملات میں معمولی اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہیں ، ہسپتال میں داخل ہونے اور انتہائی نگہداشت کے معاملات کم شرح کو برقرار رکھتے ہیں ، ہدف کی 93 فیصد آبادی پہلے ہی کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک پہلے ہی وصول کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ خلیجی سلطنت عمان کو بھی دیگر ممالک کی طرح کورونا وبا کا سامنا ہے، گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا تھا ، جس کی وجہ سے حکام کے خطرات کو بھانپتے ہوئے سخت اقدامات لینے کا اعلان تھا ، جس کے تحت عید کی تعطیلات کے دوران کورونا وبا کو روکنے کے لیے لاک ڈاوٴن نافذ کیا گیا تھا ، شام پانچ بجے سے صبح چار بجے تک جاری رہنے والے اس لاک ڈاوٴن میں تمام کاروباری سرگرمیاں ممنوع کر دی گئی تھی اور تمام قسم کی ٹریفک بھی بند تھی ، تاہم اب لوگوں کو اس حوالے سے ریلیف مل گیا ہے۔

خلیجی سلطنت عمان میں کورونا کا زور ٹوٹنے کے بعد مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دیدی گئی ، ایسے افراد کو مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوا چکے ہیں ، مساجد اور ان کی انیکسیز میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ شہریوں کو آنے کی اجازت ہوگی ، مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی پر عمل کرنا ہوگا اس کے علاوہ نمازیوں کو اپنا جائے نماز ساتھ لانا ہوگا اور ماسک بھی پہننا ہوگا۔

مسقط میں شائع ہونے والی مزید خبریں