قطری شہزادے الشیخ طلال آل ثانی کی اہلیہ نے اہم انکشاف کر دیئے

جیل میں قید الشیخ طلال کی اہلیہ اسماء اریان کا کہنا ہے کہ ان کے زیر حراست خاوند کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے باعث ان کی حالت تشویش ناک ہو چکی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 21 اپریل 2020 11:19

قطری شہزادے الشیخ طلال آل ثانی کی اہلیہ نے اہم انکشاف کر دیئے
دوحہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2020ء ) خلیجی ریاست قطر کے حکمران آل ثانی خاندان کی جیل میں قیدشاہی خاندان کے رُکن الشیخ طلال آل ثانی کے کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ العربیہ نیٹ نیوز کے مطابق قطر کے حکمران خاندان کے ایک رہ نما الشیخ سعود بن جاسم آل ثانی نے انکشاف کیا ہے کہ الشیخ طلال آل ثانی پرجعلی الزامات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

ان پر الزامات عاید کرکے انہیں پھنسانے کی کوشش کی گئی تاکہ وہ اقتدار میں اپنا حصہ نہ مانگ سکیں۔ ان کاکہنا ہے کہ قطری حکمران ہر اس شخص پر جھوٹے الزام عائد کرتے ہیں،جو اسے پابند سلاسل کرتے ہیں جو بھی ان کی مخالفت کرنے کی جرات کرتا ہے۔ادھر الشیخ طلال آل ثانی کی اہلیہ اسماء اریان نے ’العربیہ‘ چینل سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیل میں قید ان کے شوہر کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دوران حراست ان کے شوہر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے ساتھ منظم انداز میں بدسلوکی کی گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں اسماء اریان نے کہا کہ قطری حکومت کے کچھ لوگوں نے میری قطر واپسی پر الشیخ طلال کو رہا کرنے کی بات کی مگر قطری حکام مجھے اپنے شوہر سے کسی قسم کے رابطے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ الشیخ سعود بن جاسم آل ثانی قطر کے حکمران خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے 'العربیہ' سے بات کرتیہوئے کہا کہ انہوں نے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی الشیخ طلال آل ثانی کی اہلیہ سے ملاقات کرائی تاکہ الشیخ طلال کے ساتھ رابطے میں ان کی مدد کی جاسکے مگر قطری حکومت نے الشیخ طلال سے رابطے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ الشیخ طلال کی قطر میں موجود تمام جائیداد ضبط کرلی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جیل میں قید ان کی طبی حالت بھی کافی تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں