قطر میں کورونا مریضوں کی گنتی 25,865 ہو گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1,153 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آ گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 16 مئی 2020 17:24

قطر میں کورونا مریضوں کی گنتی 25,865 ہو گئی
دوحہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16مئی 2020ء) خلیجی ریاست قطر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی گنتی میں گزشتہ چند دنوں سے بہت تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں کورونا کے 1,153 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،جن میں مقامی اور تارکین وطن دونوں کی بڑی گنتی شامل ہے۔نئے کیسز کے بعد قطر میں متاثرہ افراد کی گنتی 25,865 تک پہنچ گئی ہے۔

قطری وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید190 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں،اس طرح مملکت میں کورونا سے شفا پانے والوں کی مجموعی گنتی3,546 ہو گئی ہے۔ تمام نئے کورونا سے پہلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے میں رہنے کے بعد اس موذی مرض کا شکار ہوئے۔کچھ لوگوں کوسانس لینے میں دُشواری پر ہسپتال لایا گیا تو ان میں اس موذی مرض کی تشخیص ہوئی۔

(جاری ہے)

اب تک مملکت میں کورونا سے ہونے والی 14 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ مملکت میں پچھلے کچھ دنوں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے۔سوموار کے روز کورونا کے 1,103، منگل کے روز 1,526 ، بُدھ کو 1,390 اور جمعرات کو 1,730 افرا د میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب تک مقامی اور تارکین وطن کے مجموعی طور پرایک لاکھ سے زائد ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

مملکت میں جو کورونا کے مریضوں کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ کیسز کے بلند ترین سطح پر ہونے کی نشانی ہے۔اس کے بعد آہستہ آہستہ مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی نظر آئے گی۔ واضح رہے کہ قطری حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر 17 مارچ کو مساجد کی وقتی بندش اور ان میں نماز پنجگانہ و نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی تھی۔

مملکت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام غیر ضروری دُکانیں بند کروا دی گئی ہیں، اس کے علاوہ کیفے اور تفریحی آؤٹ لیٹس کھولنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ جو دُکانیں کھُلی رکھی گئی ہیں، ان کے اوقات بھی صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ ان اوقات کے علاوہ کسی کو دُکان کھلنے رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ البتہ فارمیسیز، کریانہ سٹورز اور ڈلیوری سٹورز پر اوقات کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر میں کورونا وائر س کا سب سے بڑا نشانہ مزدور طبقہ بن رہا ہے۔ ایمنسٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق مملکت میں سینکڑوں مزدور کورونا وائرس کے باعث ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں