سعودی عرب: گیارہ سال کی بچی کے گیت گانے پر تنقید
پیر 29 ستمبر 2014 15:06
حائل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) سعودی عرب کی شمال مغربی صوبے حائل کے شہر حائل میں ایک گیارہ برس کی لڑکی نے گزشتہ بدھ کے روز سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر قومی نغمہ پیش کیا۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ لڑکی اسپورٹس ڈریس میں ملبوس تھی اور اس کے بال کھلے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک گرماگرم بحث شروع ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ سعودی معاشرے کو اصلاحات کے ذریعے جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن کئی دہائیوں سے قدامت پرستوں کی مضبوط گرفت سے اس معاشرے کو نکلنے میں کافی وقت لگے گا۔بہت سے لوگوں نے گیارہ برس کی لڑکی جینا الشمارے کو سر نہ ڈھانپنے اور سرخ لپ اسٹک لگا کر مرد حاضرین کے سامنے گیت گانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
(جاری ہے)
سعودی عرب کے ایک معروف کامیڈین فیاض المالکی نے جینا کو بدنام کرنے والوں سے کہا کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں اور اس نوجوان لڑکی کو اس کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے دیں۔ انہوں نے جینا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جینا کے والد کا کہنا ہے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، جنہوں نے ان کی بیٹی کے لیے ٹوئٹر اور سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹ پر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے۔
اس کے والد نے کہا ’’میری بیٹی بہت کم عمر ہے۔ وہ اتنی بڑی نہیں ہے، جیسا کہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر بیان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے دیگر بچوں کے ساتھ سینئر سرکاری حکام کے سامنے گیت گایا تھا۔‘‘
متعلقہ عنوان :
حائل میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نئی نویلی سعودی دلہن کا ہنی مون کے دوران انتقال‘ دولہا غم سے نڈھال
سعودی عرب، ریاست کی سب سے طویل ریلوے لائن دسمبر سے کام کرنے کے لئے تیار
حائل:28سالوں سے سعودی خاندان کے فردکی طرح رہنے والی سری لنکن خادمہ
حائل : آوارہ کتوں نے قبرستان میں متعدد قبریں کھود ڈالی
حائل: گاڑیوں کے غیر قانونی کرتب دکھانے والے 7 ملکی اور غیر ملکی نوجوان گرفتار
حائل میں دوسواں بین الاقومی ڈیزرٹ فیسٹول شروع ہو گیا
حائل : پولیس نے پیٹرول پمپ پر غیر ملکی پر تشدد کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا
حائل میں مصری ڈاکٹر مریض کے پیٹ میں قینچی بھول گیا
حائل:نمساء ائر لائن نے حائل سے اپنی اندرونِ ملک پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے
حائل پولیس کی کاروائی ،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین چور گرفتار
حائل: سعودی شہری اپنی سابقہ بیوی کی موت کے تھوڑی دیر بعد چل بسا
حائل: بچوں پر حملہ کرنے والے خونخوار جانور سے بچنے کی ہدایات
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
متحدہ عرب امارات کا ویزہ ایمنسٹی میں توسیع نہ کرنے کا اعلان
-
مکہ مکرمہ میں بچی سے نازیبا حرکات پر پاکستانی گرفتار
-
حج و عمرہ خدمات کیلئے عارضی ورک ویزہ کے نئے ضوابط جاری
-
عمان میں پاکستانیوں کیلئے روزگار کی خوشخبری
-
وزٹ ویزہ پر امارات جانے والے پاکستانیوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری
-
جدہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
-
یواے ای جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایات جاری
-
امارات میں ٹریفک کی مانیٹرنگ کیلئے نیا سمارٹ سسٹم متعارف
-
امارات چھوڑنے یا لیگل ہونے کیلئے پاسپورٹ کی شرط میں مزید نرمی
-
یو اے ای ویزہ ایمنسٹی سکیم کے تحت ایگزٹ پاس کی میعاد میں توسیع
-
دبئی کی دو معروف سڑکوں پر نئی سپیڈ لمٹ کا اعلان
-
دبئی میں غیرقانونی مقیم تارکین کیلئے مہلت کی آخری تاریخ بتادی گئی