جدہ: گاہک کے کریڈٹ کارڈ میں سے 50 لاکھ سعودی ریال لُوٹنے والا فارمیسی اسسٹنٹ پکڑا گیا

ملزم نے فارمیسی پرآنے والے ایک گاہک کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کے بعد اس کا نمبر اور خفیہ کوڈ معلوم کر لیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 9 ستمبر 2019 12:03

جدہ: گاہک کے کریڈٹ کارڈ میں سے 50 لاکھ سعودی ریال لُوٹنے والا فارمیسی اسسٹنٹ پکڑا گیا
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،9 ستمبر 2019ء) جدہ کی ایک فارمیسی میں کام کرنیو الے ملازم کو ایک سعودی شہری کے ساتھ 50 لاکھ ریال کا فراڈ کرنے کے جُرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عدالت کی کارروائی کے دوران ثابت ہو گیا کہ ملزم نے فارمیسی پر آنے والے ایک گاہک کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کے بعد اس کا نمبر اورخفیہ کوڈ معلوم کر لیا اوربعد میں اس میں سے پچاس لاکھ ریال کی بھاری رقم نکال لی۔

استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ فارمیسی اسسٹنٹ نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے گاہک کے کارڈ کی معلومات حاصل کرنے کے بعد اس میں سے رقم نکالی تھی۔ یہ واقعہ 5 اگست 2019ء کو رُونما ہوا۔ جب ایک گاہک نے فارمیسی سے کچھ سامان خریدا اور اس کے بل کی ادائیگی اپنے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی۔

(جاری ہے)

بعد میں جب گاہک اپنے گھر پہنچا تو اسے بینک کی جانب سے موبائل پر میسج موصول ہوا کہ اس کے کارڈ سے ایک ویب سائٹ کے ذریعے چار مختلف قسم کی خریداریاں کی گئی ہیں، جن کی مالیت لاکھوں ریال میں بنتی ہیں۔

گاہک کو اندازہ ہو گیا کہ یہ سب فارمیسی اسسٹنٹ نے کیا ہو گا، جسے اس نے تھوڑی دیر پہلے کچھ سامان خریدنے کے لیے کارڈ دیا تھا۔ سعودی شہری نے اس آن لائن فراڈ کی فوری طورپر متعلقہ پولیس تھانے میں رپورٹ درج کرا دی۔استغاثہ کی جانب سے ملزم کو اس کے جُرم پر دس سال قید اور پچاس لاکھ ریال جرمانے کی سزا سُنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ اس مقدمے کا فیصلہ اگلے چند روز میں سُنایا جائے گا۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں