تابوت ڈانس سے عالمی شہرت حاصل کرنے والا افریقی میوزیکل گروپ سعودیہ پہنچ گیا

افریقی گروپ کے نوجوان شاپنگ مالز میں چلتے پھرتے اور ڈانس کرتے دکھائی دیئے، عوام نے انہیں خوش آمدید کہا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 26 جون 2020 13:17

تابوت ڈانس سے عالمی شہرت حاصل کرنے والا افریقی میوزیکل گروپ سعودیہ پہنچ گیا
جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جون 2020ء) دُنیا بھر میں تابوت ڈانس سے شہرت حاصل کرنے والا افریقی میوزیکل گروپ سعودی عرب پہنچ گیا۔ افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے اس میوزیکل گروپ کا تابوت ڈانس 2017ء میں ریلیز ہوا تھا، تاہم ان نوجوانوں کو اصل شہرت کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد ملی ہے، جو لوگوں میں کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی پھیلا رہے ہیں۔

سعودی عوام اس میوزیکل گروپ کے ممبرز کو جدہ میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ان نوجوانوں نے اپنی مخصوص کالے سوٹ اور ہیٹ پہن رکھے تھے، جو جدہ کے مختلف عوامی مقامات اور شاپنگ مالز میں چلتے پھرتے اور ڈانس کرتے دکھائی دیئے۔ لوگوں نے ان مشہور افریقی نوجوانوں کو دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا اور انہیں سعودی مملکت میں قدم رکھنے پر خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اس میوزک بینڈ نے سعودی عوام کو کورونا سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلہ اختیار کرنے، ماسک اور گلوز پہننے کی بھی تاکید کی اور لوگوں سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت گھر پر گزاریں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائر س سے آگاہی پھیلانے کیلئے یہ نوجوان تابوت ڈانس کا سہارا لے رہے ہیں۔کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاوٴ کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر افریقہ ملک گھانا کے معروف ڈانسرز کو استعمال کیا گیا اور لطف اندوز ہونے کا ایک منفرد طریقہ تلاش کیا۔

معروف ڈانسرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر 2017 میں وائرل ہوئی اور آج بھی یہ میم میں استعمال کی جا رہی ہے۔پولیس نے ان میمز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تابوت ڈ انسر کو کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے ایک پر اثر طریقہ سمجھا۔دوسری جانب معروف ڈانسر نے کہا کہ لوگ گھروں میں رہیں یا پھر ہمارے ساتھ ڈانس کریں، جنوبی افریقہ کے ملک گھانا کے شہر ت یافتہ ڈانسرز نے کورونا وائرس سے لڑنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کی جانب سے عوام کیلئے پیغام جاری کیا گیا ،اور کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔ ڈانسرز کی جانب سے دنیا بھر کے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، اور کہا گیا کہ گھروں میں رہیں یا ہمارے ساتھ ڈانس کریں ۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں