سعودی عرب میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کے قتل کی خونی واردات

معمولی بات پر جھگڑا بڑھ جانے پر بڑے بھائی کے سر میں گولی مار دی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 11 اگست 2020 14:57

سعودی عرب میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کے قتل کی خونی واردات
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اگست 2020ء) سعودی عرب میں ایک نوجوان نے جھگڑے کے دوران اپنے بڑے بھائی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق دونوں بھائیوں میں پہلے کسی بات پر شدید تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ان میں جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ چھوٹا بھائی مشتعل ہو کر اپنے کمرے سے ریوالور اُٹھا لیا اور سیدھا بڑے بھائی کے سر کا نشانہ لے کر گولی چلا دی۔

سر میں گولی لگتے ہی بڑا بھائی زمین پر گر پڑا اور چند لمحوں میں ہی دُنیا سے رخصت ہو گیا۔بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کی اس ہولناک واردات نے والدین پر صدمہ طاری کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا پوسٹ کرنے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ جبکہ بڑے بھائی کو مارنے والے قاتل بھائی کو گرفتار کے استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے زیر تفتیش ملزم سے قتل کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مکہ مکرمہ میں دوہرے قتل کی واردات پیش آئی تھی جس میں سعودی شہری نے اپنی بیوی اور سالے کو قتل کر ڈالا تھا۔مکہ مکرمہ کے علاقے الشرائع میں ایک شوہر کا اپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا ، جس کے بعد شوہر نے طیش میں آ کر اپنی بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر ڈالا۔

ملزم اس خونی واردات کے بعد فرار ہونے کی غرض سے جونہی گھر سے باہر نکلا تو اتفاقاً اس کا سالا بھی وہیں آ گیا۔ جس نے ملزم کے خون آلود کپڑے دیکھ کر وجہ پوچھی تو ملزم نے کوئی جواب دینے کی بجائے اس پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں بدنصیب سالا بھی موقع پر دم توڑ گیا۔ اہل علاقہ نے سڑک پر پڑی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس جب ملزم کے گھر میں داخل ہوئی تو وہاں اس کی بیوی بھی مردہ حالت میں خون میں لت پت پڑی تھی۔

دونوں مقتول بہن بھائیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے انتہائی کارگزاری دکھاتے ہوئے مفرور ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے، بالآخر ایک مقام سے وہ پکڑا گیا۔ ملزم سے اس قتل کے اسباب اور واردات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں