سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

میجر ارسلان اپنی فیملی کے ہمراہ قطر سے عمرہ کرنے مکہ مکرمہ پہنچے واپسی پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 29 اکتوبر 2023 15:47

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 اکتوبر 2023ء ) سعودی عرب میں ٹریفک حادثے کے باعث پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں ایک پاکستانی فیملی ٹریفک حادثے شکار ہوئی جس کے نتیجے میں خاندان کے 4 افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ قطر میں تعینات پاکستان آرمی کے میجرارسلان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ قطر سے عمرہ کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے جہاں سے واپسی پر ان کی گاڑی کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب مکہ مکرمہ کے قریب ہی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ اس حادثے میں میجر ارسلان زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جب کہ میجر ارسلان کی والدہ، اہلیہ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے، قطر سے پاکستانی حکام نے سعودی حکام سے رابطہ کرکے میتوں کو جلد پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ادھر سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے چار سالہ پاکستانی بچے کی میت نجی ائیرلائن کے ذریعے لاہورپاکستان پہنچ گئی بچے کی نماز جنازہ اداکرنے کے بعد اسے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، پنجاب کے ضلع قصور کے علاقہ ٹھینگ موڑ سے تعلق رکھنے والے سعودی عرب کے شہر دمام میں مقیم پاکستانی ڈرائیور مصطفیٰ کی بیوی رفعت اور چار سالہ ابراہیم عمرہ کی سعادت کیلئے چند روز قبل سعودی عرب پہنچے تھےجہاں چار سالہ ابراہیم ٹریفک حادثہ میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا، چار سالہ بچے ابراہیم کی میت کو بروز جمہ نجی ائیر لائن کے ذریعے لاہورپاکستان پہنچایا گیا اورقصور کے علاقہ ٹھینگ موڑ میں بچے کی نماز جنازہ اداکردی گئی اور مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ، بچے کے والدین اور اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں جب کہ علاقہ میں بھی سوگ کی فضا قائم ہے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں