مدینہ منورہ: سعودی شہری نے پولیس پر فائرنگ کر دی، کئی اہلکار زخمی

ملزم نے ایک شخص کی گاڑی پر فائرنگ کی اور پھر اسے کچلنے کی بھی کوشش کی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 22 فروری 2020 10:42

مدینہ منورہ: سعودی شہری نے پولیس پر فائرنگ کر دی، کئی اہلکار زخمی
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2020ء) مدینہ منورہ میں ایک سعودی شخص نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر تین پولیس اہلکارزخمی ہو گئے۔ جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔عاجل ویب سائٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مدینہ منورہ پولیس کو اطلاع مِلی کہ ایک شخص نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر دوسرے شخص کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔

اور جب گاڑی کا ڈرائیور اپنی جان بچانے کے لیے گاڑی سے باہر نکلا تو فائرنگ کرنے والے اس کو اپنی گاڑی سے کچل کر مارنے کی کوشش۔ ملزم اس واردات کے بعد فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ یونٹس کو خبردار کر دیا جس کے بعد وقوعہ کے ارد گرد کے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی اور فرار ہونے والے ملازم پولیس کے گھیرے میں آ گیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے اپنا پیچھا کرنے والی پولیس پٹرولنگ کار پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جس کی زد میں آکر تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم اسے دیگر پولیس اہلکاروں نے قابو کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سعودی شہری ہے جس کی عمر 40 سال کے لگ بھگ ہے۔ ابھی تک ملزم نے فائرنگ کرنے کی وجہ ظاہر نہیں کی، تاہم جلد ہی سار ے حقائق سامنے آ جائیں گے۔

پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے تینوں اہلکار کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مدینہ منورہ کے گورنر بھی اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرنے کی ہدایت کی۔ سعودی عرب میں مقامی اور غیر مُلکی شہریوں پر مشتمل ایک ایسا گینگ پکڑا گیا ہے جو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے لوگوں کے گھروں اور گوداموں میں ڈکیتی کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

اس کے علاوہ رہزنی اور چوری کی بھی کئی وارداتیں انجام دے چکا تھا۔ سعودی ویب سائٹ سبق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ایک ڈکیت گینگ پولیس کے لیے خاصی مُدت سے دردِ سر بنا ہوا تھا۔ درجنوں افراد نے شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں شکایت درج کرائی تھی کہ چند نامعلوم لوگوں نے اُن کے گھروں اور گوداموں میں اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی وارداتیں انجام دی ہیں۔

کچھ متاثرہ افراد کے مطابق چند نامعلوم لوگ خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے گھروں میں گھُس آتے اور پھر اسلحے کی نوک پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں موجود نقدی اور زیورات لُوٹ کر فرار ہو جاتے۔ پولیس کی جانب سے ان ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی تشکیل ٹیم دی گئی۔ آخر تفتیش اور کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے اس ڈکیت گینگ کا سُراغ لگا کر اسے شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا۔ اس گروہ میں تین سعودی شہری اور ایک بھارتی تارکِ وطن شامل تھا۔ جن کی عمریں 35 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں