متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

جُون کے مہینے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد بدل نہیں کیا گیا، مئی والی قیمتوں کا ہی اطلاق ہو گا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 29 مئی 2020 11:35

متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
دُبئی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-92مئی2020ء) کورونا وائرس کی وجہ سے دُنیا بھر میں اس وقت ایک نحوست کا راج ہے۔ ایک طرف لوگوں کی اموات ہو رہی ہیں تو دوسری طرف کاروبار ٹھپ ہونے سے کروڑوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں بھی کورونا کی وجہ سے لوگوں کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم اماراتی حکومت نے اس بُرے وقت میں ایک اچھی خبر سُنا دی ہے۔اماراتی پٹرولیم کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگلے ماہ جُون کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مملکت میں پٹرولیم مصنوعات کی مئی کے مہینے والے نرخوں پرہی برقرار رکھی گئی ہیں۔

اس فیصلے کا مقصد شہریوں کے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں دی گئی رعایت کوبرقرار رکھنا ہے۔متحدہ عرب امارات میں مئی کی طرح جون کے مہینے میں سپر 98 پٹرول 1.91 درہم فی لٹر میں دستیاب ہو گا، مئی کی طرح یکم جون سے بھی ڈیزل کی فی لٹر قیمت 2.06 درہم ہو گی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث متحدہ عرب امارات میں کئی ماہ سے سفری پابندیوں کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بہت کم ہو چکی ہے۔ لاک ڈائون کے دوران صرف سامان ڈلیور کرنے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں اور دیگر اہم شعبوں کی ٹرانسپورٹ ہی چلتی رہی۔ تاہم رواں ہفتےدُبئی میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد دوبارہ سے ٹرانسپورٹ کا پہیہ چل پڑا ہے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں