سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کے جھگڑے کی تفصیلات سامنے آگئیں
سر پر باونسر لگنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، جس پر لاہور قلندرز کے فاسٹ باولر انکار کر دیا
محمد علی بدھ 16 جون 2021 00:57
(جاری ہے)
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دیدی ۔
ابوظہبی میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور میچ کے دوسرے ہی اوور میں جیمز فالکنر نے عثمان خان کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ 4 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد ویدرلڈ کا ساتھ دینے کیمرون ڈیلپورٹ آئے اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 48 رنز جوڑے، اس شراکت کا خاتمہ راشد خان نے 10 رنز بنانے والے ڈیلپورٹ کو نشانہ بنا کر کیا، حفیظ نے 48 رنز بنانے والے ویدرلڈ کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ اعظم خان نے حارث رؤف کو ایک اوور میں 4 چوکے لگائے تاہم موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور 33 رنز بنانے کے بعد جیمز فالکنر کی وکٹ بن گئے، اسی اوور میں آسٹریلین باؤلر نے نواز کو بھی چلتا کردیا۔ اختتامی اوورز میں سرفراز احمد نے چند بڑے شاٹس لگائے جس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ سرفراز احمد نے 27 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی، قلندرز کے جیمیز فالکنر نے 25 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد حفیظ اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات سے دوچار ہو گئی اور اننگز کی دوسری ہی گیند پر کپتان سہیل اختر کی اننگز عثمان شنواری کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔ فخر زمان اور ذیشان اشرف نے سکور کو 23 تک پہنچایا ہی تھا کہ محمد حسنین نے اوپننگ بلے باز کی وکٹیں بکھیر دیں،محمد حفیظ ایک مرتہ پھر ناکامی سے دوچار ہو کر شنواری کی دوسری وکٹ بن گئے، خرم شہزاد نے 16 رنز بنانے والے ذیشان اشرف کو چلتا کردیا جبکہ بین ڈنک بھی چھ رنز بنانے کے بعد محمد نواز کا نشانہ بنے۔ راشد خان اور احمد دانیال بھی بالترتیب 8 اور تین رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ 66 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد ٹم ڈیوڈ کا ساتھ دینے جیمز فالکنر آئے اور دونوں نے آٹھویں وکٹ کے لیے 39 رنز جوڑے۔ ٹم ڈیوڈ نے 27 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے لیکن ان کی اننگز بھی عثمان شنواری کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔ اختتامی اوورز میں قلندرز کے باؤلرز نے چند بڑے شاٹس کھیل کر اپنی ٹیم میچ کو سنسنی خیز بنا دیا لیکن گلیڈی ایٹرز نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے میچ میں فتح اپنے نام کر لی۔ لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی، گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان شنواری اور خرم شہزاد نے تین، رین جبکہ حسنین اور نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے لیے گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں اور کیمرون ڈیلپورٹ اور ظہور خان کے ساتھ ساتھ حسان خان اور عثمان شنواری کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔ میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم سہیل اختر(کپتان)، فخر زمان، بین ڈنک، محمد حفیظ، ذیشان اشرف، ٹم ڈیوڈ، جیمز فالکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد(کپتان)، عثمان خان، جیک ویدرلڈ، کیمرون ڈیلپورٹ، اعظم خان، محمد نواز، حسان خان، ظہور خان، خرم شہزاد، عثمان شنواری اور محمد حسنین شامل ہیں۔ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے ..
87 ممالک کے شہریوں کیلئے یو اے ای میں ویزا آن ارائیول کی سہولت
امارات نے رمضان المبارک میں ملازمین کیلئے اوقات کار کم کردیئے
کارکن کو ملازمت نہ دینے پر کمپنی کو ایک لاکھ 20 ہزار درہم جرمانہ
اماراتی ویزوں کے اجراء یا تجدید کا عمل مزید آسان ہوگیا
ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کردیا گیا
پاکستان اور یو اے ای کے دو طرفہ تعاون بڑھانے کی یادداشت پر دستخط
دنیا بھر میں ورک ویزہ کی مانگ میں یو اے ای سرفہرست
ابوظہبی پولیس نے سپیڈ لمٹ کے اصول کی وضاحت جاری کردی
اتحاد ریل نے اپنی پہلی مسافر ٹرین کا کامیاب تجربہ کرلیا
ابوظہبی لگاتار آٹھویں سال دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار
یو اے ای کا 7 ریاستوں کو ملانے والی نئی ہائی وے کی تعمیر پر غور
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری