شارجہ: موٹر سائیکلوں کی رفتار میں تبدیلی کرانے والوں منچلوں کی شامت

پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 4 جنوری 2019 12:38

شارجہ: موٹر سائیکلوں کی رفتار میں تبدیلی کرانے والوں منچلوں کی شامت
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 جنوری 2019ء) شارجہ پولیس کی جانب سے ایسی موٹر سائیکلوں کی پکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جنہیں اُن کے ڈرائیورز نوجوان رفتار بڑھانے کی غرض سے اُن کے انجن میں تبدیلیاں کرواتے ہیں۔ ایسی موٹر سائیکلوں کی رفتار میں بہت زیادہ اضافہ ہونے کے باعث امارات میں ٹریفک حادثات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ خود کئی نوجوان بائیکرز بھی زخمی ہو چکے ہیں یا جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے اُن بائیکرز کی پکڑ دھکڑ بھی کی جا رہی ہے جو بغیر لائسنس کے خوراک یا دیگر سامان فروخت کر رہے ہیں۔سنٹرل ریجن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈ یر احمد بن درویش نے بتایا کہ موڈیفائی انجنوں والی بائیکوں کے بے پناہ شور پیدا ہوتا ہے جس سے رہائشیوں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ منچلے نوجوان تیز رفتاری کے شوق میں اکثر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں، جس کے باعث حادثات کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔

ان نوجوانوں کی خطرناک ڈرائیونگ سڑکوں اور گلیوں پر راہگیروں اور دوسرے ڈرائیورز کے لیے خطرات پیدا کر دیتی ہیں۔ شارجہ پولیس نے ریاست کی سڑکوں کو محفوظ ترین بنانے کے عزم کے تحت انجنوں میں تبدیلی کروانے والے نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک آگاہی مہم بھی جاری ہے جس میں بائیکرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹس ضرور پہنیں اور رات کے وقت سیفٹی جیکٹس کا استعمال بھی کریں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں