شارجہ ؛ 10 سالہ ایشیائی بچہ رہائشی عمارت کی 32ویں منزل سے گر کر جان گنوا بیٹھا

کنگ فیصل اسٹریٹ پر رہائشی ٹاور کی بالکونی سے گرانے والے والا بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 3 فروری 2022 10:25

شارجہ ؛ 10 سالہ ایشیائی بچہ رہائشی عمارت کی 32ویں منزل سے گر کر جان گنوا بیٹھا
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 03 فروری 2022ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ایک 10 سالہ ایشیائی بچہ رہائشی عمارت کی 32ویں منزل سے گر کر جان گنوا بیٹھا ۔ اماراتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شارجہ میں کنگ فیصل اسٹریٹ پر پیش آیا جہاں واقع ایک رہائشی ٹاور کی 32ویں منزل سے گرنے کی وجہ سے ایک 10 سالہ ایشیائی بچہ ہلاک ہوگیا ۔ اس حوالے سے شارجہ پولیس جنرل کمانڈ کے آپریشن روم کو ایک رپورٹ موصول ہوئی ، جس میں کہا گیا کہ ایک بچہ بالکونی سے گرا ہے تاہم یہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گیا ، حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے لاش کو فرانزک لیبارٹری منتقل کر دیا گیا ، جب کہ واقعے کی رپورٹ البحیرہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دی گئی تاکہ حادثے کے حالات کی تحقیقات اور قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ شارجہ میں ہی ایک غیرملکی خاتون رہائشی عمارت کی 12 ویں منزل سے گر کر موت کے منہ میں چلی گئی تھی ، شارجہ پولیس نے بتایا کہ پیر کی صبح ریاست کے المجاز کے علاقے میں ایک 41 سالہ خاتون شارجہ میں رہائشی عمارت کی 12ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی ، پولیس کو پیر کی صبح سویرے آپریشن روم سے کال موصول ہونے والی کال کے ذریعے شارجہ کی ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے اس واقعے سے آگاہ کیا گیا۔

بتایا گیا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد ہی پولیس اور طبی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور دیکھا کہ ازبکستان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو گرنے سے شدید چوٹیں آئیں اور وہ خاتون اپنے ہی خون کے تالاب میں مردہ پائی گئی کیوں کہ وہ کھوپڑی کے متعدد فریکچر اور پھیپھڑوں میں اندرونی خون بہنے کا شکار ہوئی جس کی وجہ سے اسے جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔

خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک لیبارٹری منتقل کیا گیا تو ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ خاتون نے خودکشی کی ہے تاہم پولیس حکام نے کہا کہ وہ اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ہی اس حوالے سے کچھ کہیں گے جس کے لیے متعدد افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا جب کہ شارجہ کے پراسیکیوٹرز نے خاتون کے جسم کا فرانزک لیب میں معائنہ کرانے کا حکم دیا ۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں